Rescue 1122 Karak

  • Home
  • Rescue 1122 Karak

Rescue 1122 Karak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Karak, Emergency rescue service, Speena Curve Karak KPK, .

Please stay alert and stay safe. Follow all safety precautions
12/06/2026

Please stay alert and stay safe. Follow all safety precautions

*ریسکیو 1122 کرک/گولی لگنے کا واقعہ*کرک : بنجخ گڈی خیل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہونے کی اط...
11/06/2026

*ریسکیو 1122 کرک/گولی لگنے کا واقعہ*

کرک : بنجخ گڈی خیل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع ،

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تخی نصرتی منتقل کردیا۔
شناخت:
کامل شاہ عمر 60سال سکنہ بنجخ گڈی خیل

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

Alert 🚨
10/06/2026

Alert 🚨

10/06/2026

ریسکیو 1122کرک

کرک:آج سیکریٹریٹ میں فائر سیفٹی ڈیمو و ہیٹ اسٹروک آگاہی سیمینار، اے ڈی سی سعود اورکزئی و ڈی ای او عاطف سردار نے شرکت کی۔

شدید گرمی اور مارکیٹوں ، جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کرک کے تعاون سے ریسکیو 1122 کرک نے "فائر سیفٹی و ہیٹ ویو آگاہی سیمینار" منعقد کیا۔
سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعود اورکزئی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 عاطف سردار صاحب کی خصوصی شرکت ہوئی۔ اس کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندگان،
ریسکیو 1122 کرک میڈیکل و فائر ونگ،
سول ڈیفنس کرک،
محکمہ صحت کرک،
محکمہ جنگلات،
تحصیل میونسپل انتظامیہ TMA، شرکت کیں۔
ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم نے وہیکل کے ساتھ عملی مظاہرہ کیا۔
فوم کی مدد سے مصنوعی آگ لگا کر اسے فائر ایکسٹینگوشر سے بجھانے کا طریقہ سکھایا گیا ۔شرکاء کو آگ کی اقسام اور ہر قسم کے لیے مخصوص ایکسٹینگوشر کے استعمال کا PASS طریقہPull-Aim-Squeeze-Sweep تفصیل سے سمجھایا گیا اے ڈی سی سعود اورکزئی، ڈی ای او عاطف سردار صاحب کی موجودگی میں دیگر محکمہ کے سٹاف نے ایکسٹینگوشر چلا کر عملی تربیت حاصل کی
ہیٹ اسٹروک آگاہی سیشن
محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے شدید گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچر دیا ہیٹ اسٹروک کی علامات چکر، متلی، شدید پسینہ، بے ہوشی
بچاؤ کے اقدامات: سر ڈھانپ کر رکھیں، دن 11 سے 4 بجے دھوپ سے بچیں، بار پانی اور نمکیاتی محلول پئیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں
ایمرجنسی میں فوری ریسکیو 1122 پر کال کریں اور مریض کو سائے میں لیٹا کر جسم ٹھنڈا کریں.
محمد آصف
میڈیا کوارڈینٹر
ریسکیو 1122کرک

10/06/2026
09/06/2026

*ریسکیو 1122 کرک*

کرک: انڈس ہائی وے پر وردک سٹاپ سپینہ موڑ کے مقام پر موبل آئل گرنے کے باعث سڑک خطرناک حد تک پھسلن زدہ ہو گئی تھی، جس سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرہ لاحق تھا۔ اسی دوران ایک موٹر کار بھی حادثے کا شکار ہوئی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث مزید حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا گیا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے عوام کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ صورتحال پر قابو پایا۔

ریسکیو ٹیم نے سڑک پر پھیلے موبل آئل پر ریت اور مٹی ڈال کر پھسلن کو ختم کیا اور مسلسل محنت کے بعد سڑک کو مکمل طور پر محفوظ بنایا۔ صفائی اور حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی، جس سے مزید ممکنہ حادثات اور انسانی جانوں کے نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔

ریسکیو 1122 صرف ایمرجنسی سروس نہیں بلکہ عوام کی امید، تحفظ اور خدمت کا نام ہے۔ ہمارے اہلکار ہر موسم، ہر وقت اور ہر مشکل صورتحال میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ شہری محفوظ سفر کر سکیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک
Deputy Commissioner Karak

*ریسکیو 1122 کرک کرک: انڈس ہائی وے وردگ سٹاپ کے مقام پر موٹرکار  حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 1شخص زخمی ہوا۔کنٹرول رو...
09/06/2026

*ریسکیو 1122 کرک
کرک: انڈس ہائی وے وردگ سٹاپ کے مقام پر موٹرکار حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 1شخص زخمی ہوا۔
کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئیں زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا گیا۔
شناخت:
1. برکت خان عمر 35 سال سکنہ ڈومیل بنوں
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

*ریسکیو 1122 کرک/گولی لگنے کا واقعہ*کرک : لتمبر تور آدم کلہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے ابتدائی معلومات کے...
09/06/2026

*ریسکیو 1122 کرک/گولی لگنے کا واقعہ*

کرک : لتمبر تور آدم کلہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق دو خواتین زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہونے کی اطلاع ،

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹائپ ڈی ہسپتال لتمبر منتقل کردئےگئے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

ریسکیو 1122 کرک کرک:  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عاطف سردارصاحب کی ہدایات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ریسکیو 1122 کی آگاہی م...
09/06/2026

ریسکیو 1122 کرک

کرک: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عاطف سردارصاحب کی ہدایات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ریسکیو 1122 کی آگاہی مہم، کرک سٹی اور جیل چوک میں نمکیاتی پانی و پوسٹرز تقسیم

شدید گرمی کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کرک نے "ہیٹ ویو الرٹ" مہم کے تحت کرک سٹی اور جیل چوک کے مصروف مقامات پر آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں مقامات پر دکانداروں، راہگیروں اور محنت کشوں کو ہیٹ اسٹروک کے خطرات سے آگاہ کیا۔ اس دوران:
نمکیاتی پانی / ORS تقسیم کیا گیا تاکہ شدید گرمی میں جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پوری کی جا سکے
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے پوسٹرز تقسیم کیے گئے جن پر "احتیاطی تدابیر" واضح طور پر درج تھیں
شہریوں کو براہِ راست ہدایات دی گئیں کہ دوپہر 11 بجے سے 4 بجے تک دھوپ سے بچیں، سر ڈھانپ کر نکلیں اور بار پانی پئیں
اہم ہدایات برائے عوام:
ریسکیو 1122 کرک کی عوام سے اپیل ہے کہ:
دھوپ میں نکلیں تو سر اور گردن ڈھانپیں
پانی، لسی، نمکیاتی محلول کا استعمال زیادہ کریں
بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں
چکر، متلی، شدید پسینہ یا بخار کی صورت میں فوری ریسکیو 1122 پر کال کریں

محمد آصف
میڈیا کوآرڈینیٹر، ریسکیو 1122 کرک

ریسکیو1122کرک ہیٹ ویو الرٹ
09/06/2026

ریسکیو1122کرک
ہیٹ ویو الرٹ

Address

Speena Curve Karak KPK

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share