17/03/2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا 10واں اجلاس
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی۔
منصوبہ درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنے، زرمبادلہ بچانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔ کاربن کریڈٹ اور صنعتی استعمال کے ذریعے معیشت کو اضافی فائدہ حاصل ہوگا۔محمد سہیل آفریدی
یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کے لیے مفید بلکہ معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور کے کچرے کو مفید ایندھن میں تبدیل کیا جائے گا۔محمد سہیل آفریدی
ویسٹ ٹو فیول منصوبہ پشاور میں جدید اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی بنیاد بنے گا۔ منصوبے سے لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا دباؤ کم اور ماحول بہتر ہوگا۔محمد سہیل آفریدی
آر ڈی ایف منصوبہ ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔کچرے سے تیار کردہ آر ڈی ایف ایندھن سیمنٹ صنعت میں کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگا۔
منصوبے سے لینڈ فل سائٹ پر کچرے کے ذخیرے میں کمی اور ماحولیاتی بہتری متوقع ہے منصوبہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔
شمشتو لینڈ فل سائٹ پر میٹریل ریکوری اور پروسیسنگ فیسلٹیز قائم کی جائیں گی۔نجی کمپنی کی غیر مطلوبہ تجویز شفافیت اور مسابقت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔
CMKP