Allama Iqbal Dawar Pti

Allama Iqbal Dawar  Pti • Former President Insaf Students Federation KPK
• Form-45 Elected MPA PK-103 North Waziristan
• Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)

Rising politician in Pakistan Tehrik e Insaf

01/09/2026

ان شاءاللّہ جمعرات کو تاریخ رقم ہوگی شاندار ریلی نکالی جائے گی.

اہم اعلان | شمالی وزیرستان3 ستمبر بروز جمعرات صبح 9 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی میں اپر ساؤتھ ریجن کی قیادت کے ساتھ شما...
01/09/2026

اہم اعلان | شمالی وزیرستان

3 ستمبر بروز جمعرات صبح 9 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی میں اپر ساؤتھ ریجن کی قیادت کے ساتھ شمالی وزیرستان کے پارٹی ورکرز کا خصوصی تعارفی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا.

اجلاس کے اختتام پر 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے جاری سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی سے ایک تاریخی اور بھرپور ریلی کا آغاز کیا جائے گا.

تمام پارٹی ورکرز، عہدیداران اور کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے.

آئیں! اپنے قائد عمران خان کے حقیقی آزادی کے مشن اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کو مزید منظم اور مؤثر بنائیں.

📍 مقام: گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی
📅 تاریخ: 3 ستمبر، بروز جمعرات
⏰ وقت: صبح 9 بجے

تاریخی ریلی.....پی کے 103 شمالی وزیرستان 27 ستمبر لانگ مارچ کی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں جمعرات کو پی کے 103 شمالی وزیرس...
31/08/2026

تاریخی ریلی.....پی کے 103 شمالی وزیرستان
27 ستمبر لانگ مارچ کی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں جمعرات کو پی کے 103 شمالی وزیرستان میں تاریخی ریلی نکالی جائے گی.

📍 آغاز: گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی
⏰ وقت: صبح 10:00 بجے
تمام کارکنان اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے.
تیاری مکمل، جذبہ بلند.....منزل کی طرف قدم جاری.

فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا 27 ستمبر  بڑا دن ہوگا پاکستان کی تاریخ کا✌
31/08/2026

فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا 27 ستمبر بڑا دن ہوگا پاکستان کی تاریخ کا✌

مسلمان ہار ماننے کے لیے پیدا نہیں ہوا....اگر اسے غلام بننے پر مجبور کیا جائے تو وہ بابر بن جائے گا، وہ سلطان ٹیپو بن کے ...
31/08/2026

مسلمان ہار ماننے کے لیے پیدا نہیں ہوا....اگر اسے غلام بننے پر مجبور کیا جائے تو وہ بابر بن جائے گا، وہ سلطان ٹیپو بن کے ابھرے گا. وہ خوشی سے شہادت کو گلے لگا سکتا ہے لیکن وہ غلامی قبول نہیں کرے گا.

حق کی جدوجہد موسموں کی محتاج نہیں...عمران خان کی رہائی، حقیقی آزادی اور اپنے نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہماری جدوجہد جا...
31/08/2026

حق کی جدوجہد موسموں کی محتاج نہیں...عمران خان کی رہائی، حقیقی آزادی اور اپنے نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی.....نہ کل پیچھے ہٹے تھے، نہ آج ہٹیں گے، نہ کل ہٹیں گے.

30/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت 27 ستمبر آزادی مارچ کے حوالے سے گرینڈ مشاورتی کانفرنس!

پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت، ملک بھر سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز، تنظیمی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی گرینڈ مشاورتی کانفرنس میں شرکت

27 ستمبر کی کال تمام پہلوؤں اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر دی گئی ہے،

کچھ عناصر کا وطیرہ فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنا ہے، ایسے عناصر پر توجہ نہ دیں، 27 ستمبر کی کال پر مکمل توجہ مرکوز رکھیں، سازشی عناصر اپنے مفادات کے پیچھے ہیں، ان کی دکانداری اسی میں ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں،

سوشل میڈیا پارٹی کی مضبوط ترین طاقت ہے، عوام 27 ستمبر کی کال کا خیرمقدم کر رہے ہیں، 40 لاکھ لوگ نکلیں گے، اس کے لیے سب سے ضروری چیز ہمارا باہمی اتحاد ہے، ہم گزشتہ تین سال سے مسلسل کوشش کر رہے ہیں، اب کی بار ہر شخص کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی،

میں عمران خان کا سپاہی ہوں، 27 ستمبر کو جیت کی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں نکلیں گے، 27 ستمبر تقدیر بدلنے کا موقع ہے، کسی قسم کی معذرت، غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں،

ہم مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر رہے ہیں، تمام پارلیمنٹیرینز اپنے اپنے حلقوں میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں، پورا پاکستان آپ کی سرگرمیوں کو مانیٹر بھی کر رہا ہے اور ان کا گواہ بھی ہے، آج ہی سے تحریک کا آغاز کریں اور مکمل تیاری کے ساتھ آگے بڑھیں،

آپ کی تجاویز اور مشورے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سامنے بھی رکھیں گے، حتمی اعلان ان کے مشورے سے کیا جائے گا، آپ نے خود میدان میں نکلنا ہے، گرفتاری سے گھبرانا نہیں، اگر یاسمین راشد گرفتار ہو سکتی ہیں تو ہم کیوں نہیں، گرفتاریوں کی صورت میں لیڈر کے بغیر نکلنے والی عوام انقلاب برپا کرتی ہے,

ہمیں گرفتار کرنے یا گولی چلانے سے مخالفین کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان شاء اللہ اس بار پاکستانی قوم خود نکلے گی، نوجوانوں اور طلبہ پر خصوصی توجہ دیں، انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا,

27 ستمبر کو نہ صرف نکلیں گے بلکہ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کامیاب ہو کر واپس لوٹیں گے،

30/08/2026

بیرسٹر گوہر صاحب! آپ جب غصہ کرتے ہو تو نظام لرز جاتا ہے آپ نے دو مرتبہ غصہ کیا تو نظام لرز گیا، ہم نے ستائیس ستمبر کی تاریخ سوچ سمجھ کر دیا ہے زمینی حقائق کو دیکھ کر دی ہے انشاءاللّہ اس بار آر یا پار ہوگا.

وزیراعلی سہیل آفریدی کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

30/08/2026

علی امین گنڈاپور اور میں ایک ساتھ نکلیں گے وہ ہمارے سابق وزیراعلی ہیں صوبائی صدر رہے ہیں ان کی پہلے بھی بہت قربانیاں ہیں وہ فنانسنگ بھی کرتے ہیں،
شاہد خٹک

30/08/2026

27 ستمبر لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس

حلقہ PK-103 شمالی وزیرستان سے عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس میں منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت، جس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی.

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور پارٹی کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی.
اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹ موومنٹ اور عوامی آگاہی مہم کو مزید منظم اور مؤثر بنانے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا.

شرکاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کی مبینہ توہین پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا، جبکہ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم نہ کیے جانے پر بھی آواز بلند کی.

27 ستمبر... فیصلہ کن جدوجہد کا اہم مرحلہ...
عوامی حقوق، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی.

Address

Peshawar
HAYATABADPESHAWAR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Iqbal Dawar Pti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allama Iqbal Dawar Pti:

Shortcuts

Share