Awami National Party

Awami National Party Peace, Democracy & Development

Welcome to the official page of the Awami National Party (ANP), continuing the legacy of the Khudai Khidmatgar Movement led by the great freedom fighter, Khan Abdul Ghaffar Khan, also known as Bacha Khan.

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، پشاور میں سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل کی وفات پر ان کے اہلِ خ...
04/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، پشاور میں سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صدر اے این پی پشاور ارباب طاہر سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور اراکین بھی موجود ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل (پشاور) کے انتقال پر تعزیت  |
04/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل (پشاور) کے انتقال پر تعزیت
|

عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل (پشاور) کے انتقال پر تعزیت

|

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پا...
04/08/2026

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال کو 17 اگست کو شہدائے اگست کی برسی حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پارٹی کی قیادت کے حوالے کیا۔
ملاقات میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان اور دیگر رہنماں موجود تھے۔
اے این پی کے وفد میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عبید اللہ عابد، مرکزی ڈپٹی ایڈشنل سیکرٹری جاوید خان، سردار فرید خان دومڑ اور محمد انور مندوخیل، صدر ضلع کوئٹہ ثناء اللہ کاکڑ، ڈاکٹر اقبال ترین، شامل تھے۔

04/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف 7 اگست کو ملک بھر میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے اظہارِ خیال

| |

آج ہم اپنے اُن بہادر پولیس شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تح...
04/08/2026

آج ہم اپنے اُن بہادر پولیس شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بے مثال جرأت، فرض شناسی اور لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ امن، استحکام اور خوشحالی کا حصول ایثار، عزم اور بے لوث خدمت کے بغیر ممکن نہیں۔ پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت، فخر اور احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام شہدائے پولیس کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور استقامت نصیب فرمائے، اور ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی سے مالا مال رکھے۔ آمین

ڈاکٹر محمد سلیم خان
سیکرٹری جنرل، عوامی نیشنل پارٹی

|

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین سے جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی صابر حسی...
04/08/2026

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین سے جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی صابر حسین اعوان کی قیادت میں وفد نے باچا خان مرکز میں ملاقات کی

ملاقات میں جماعت اسلامی کے زيراہتمام پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 7 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال پر گفتگو ہوئی

جماعت اسلامی وفد میں بحراللہ ایڈوکیٹ، حافظ حشمت خان، کاشف اعظم خلیل اور ڈاکٹر عتیق الرحمان شامل تھے

ملاقات میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سالار شاکر شینواری، رکن مرکزی کونسل یاسین خان خلیل اور دیگر اراکین بھی موجود تھے

|

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے پیغام🛑عوامی نیشنل پارٹی شہداء کی وار...
04/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے پیغام

🛑عوامی نیشنل پارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے اور قوم کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والا ہر شہید ہمارا شہید ہے

🛑خیبر پختونخوا پولیس کے وہ بہادر افسران اور جوان، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں، پوری قوم کا سرمایہ، ہمارے ہیرو اور پختونخوا کا فخر ہیں

🛑دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے بھاری قیمت خیبر پختونخوا نے ادا کی

🛑اس دھرتی نے سب سے زیادہ شہداء کے جنازے اٹھائے، جبکہ عوام اور پولیس نے بے مثال قربانیاں پیش کیں

🛑خیبر پختونخوا پولیس نے ہر مشکل مرحلے پر صفِ اول میں رہ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ امن کی خاطر ان کے عزم کو کسی آزمائش سے متزلزل نہیں کیا جا سکتا

🛑محدود وسائل، مسلسل خطرات اور کٹھن حالات کے باوجود خیبر پختونخوا پولیس کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے

🛑اس بہادر فورس نے جرات اور قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

🛑ان کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے عزم، استقامت اور دہشت گردی کے خلاف بے خوف مزاحمت کی روشن علامت رہیں گی

🛑یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کے صبر، استقامت اور ایثار کو سلام پیش کرتے ہیں

🛑عہد کرتے ہیں کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور نفرت کے ہر نظریے کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی

🛑اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پختون وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کے لیے نجات دے

| |

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین سے مولانا منصور احمد حقانی اور مولانا کفایت اللہ پر مشتمل علماء وفد باچ...
04/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین سے مولانا منصور احمد حقانی اور مولانا کفایت اللہ پر مشتمل علماء وفد باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کر رہے ہیں ۔ جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سالار شاکراللہ شنواری، جاوید سالار سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
|

یوم شہدائے پولیس، اے این پی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم کا پیغام!!خیبرپختونخوا پولیس آج بھی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ ...
04/08/2026

یوم شہدائے پولیس، اے این پی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم کا پیغام!!
خیبرپختونخوا پولیس آج بھی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر نہایت محدود وسائل کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ سپاہی سے لے کر آئی جی پولیس تک، ہر رینک کے افسران اور اہلکاروں نے اس دھرتی کے امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ یہ قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جس کی تازہ مثال کبل سوات پولیس اسٹیشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہیں۔
بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم اکثر اپنے شہداء کو صرف ان کی شہادت کے بعد یاد کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی آج بھی پوری شدت کے ساتھ موجود ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے اب تک کوئی مؤثر اور جامع حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔ نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا، اب صوبائی ایکشن پلان کی باتیں ہو رہی ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس منصوبوں کی کمی نہیں، عملدرآمد کی کمی ہے۔

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں اے این پی وفد نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر،...
04/08/2026

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں اے این پی وفد نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے مولانا عبدالواسع کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام 17 اگست کو شہدائے اگست کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ بھی موجود تھے۔
اے این پی وفد میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی رہنما ملک امان اللہ کاکڑ، جاوید خان کاکڑ، رشید خان ناصر، انور خان مندوخیل اور اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ بھی شامل تھے۔

|

Address

Bacha Khan Markaz, Pajjagi Road Peshawar
Peshawar
25000

Telephone

+92912246851

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share