04/09/2026
پریس ریلیز برائے اخبارات
الفضہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام توحید آباد وزیر باغ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پشاور: الفضہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام توحید آباد، وزیر باغ میں واقع آفریدی میڈیکل سنٹر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
کیمپ انچارج ڈاکٹر شائستہ بتول نے بتایا کہ آنے والے تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ کیمپ میں مریضوں کے لیے مفت الٹراساؤنڈ اور ڈینٹل ڈاکٹر کی سہولت بھی موجود تھی۔
مقامی معززین علاقہ اور بلدیاتی نمائندوں نے الفضہ فاؤنڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کیمپ نگران محترمہ خالدہ صدیقی نے مختلف میڈیسن کمپنیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، بالخصوص Gillman میڈیسن کمپنی کے ڈائریکٹر عامر شاہ کا جنہوں نے کیمپ کے لیے مفت ادویات مہیا کیں۔
جاری کردہ:
شعبہ تعلقات عامہ
الفضہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، پشاور
تاریخ: 31 اگست 2026