16/04/2026
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*مورخہ 9 اپریل 2026*
*(سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی وژن کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں غیر قانونی گھروں کا قبضہ واگزار)*
پشاور () تفصیلات کے مطابق مدعی صلاح الدین نے *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کو درخواست دی تھی، جس میں اس کی تھانہ خزانہ کی حدود میں واقعہ دو گھروں پر فرہاد ولد مراد گل اور کامران ولد افتخار الدین نے غیر قانونی قبضہ کیا تھا
واقعہ کا *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جبکہ گھروں کا قبضہ واگزار کرنے کے خصوصی احکامات جاری کئے،
*ایس پی رورل ڈویژن حامد احسان وڑائچ* کی ہدایت پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ طارق خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ایکشن لیتے ہوئے گھروں کا غیر قانونی قبضہ واگزار کرکے اپنے اصل مالک صلاح الدین کے حوالے کردیا
درخواست گزار نے بروقت اقدام پر *سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد* اور پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا،