16/03/2022
خیبرپختونخوا کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ضلع شمالی وزیرستان کے لئے مجموعی طور پر چھ ارب روپے سے زائد کے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی-
پشاور: منگل کو صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع شمالی وزیرستان میں کاروبار کے نقصان کے ازالے اور سماجی و اقتصادی فوائد کو بڑھانے کے لیے ایک (ریوائزڈ) منصوبے کی منظوری دی گئی۔ یہ منظوری جناب شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ پی اینڈ ڈی، خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
منظور شدہ منصوبہ کے تحت ضلع شمالی وزیرستان میں میران شاہ بازار کے سامان، عمارت اور زمینی نقصانات کے ازالے اور تعمیر نو پر کام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت تک تین ہزار سے ذیادہ متاثرین کو معاوضہ مل چکا ہے جبکہ دو ہزار کو ملنا باقی ہے۔