JTI Chitral Halqa Peshawar

JTI Chitral Halqa Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JTI Chitral Halqa Peshawar, Government Organization, peshawar, Peshawar.

تنظیم • تربیت • دعوت • خدمت
Official Page | JTI Chitral Halqa Peshawar
جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کے آفیشل پیچ پر خوش آمدید۔ دین، علم اور تنظیم کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

یادِ شہیدِ اسلامؒ19 اگست 1999ء کو چترال کی سرزمین پر جامِ شہادت نوش کرنے والے عظیم عالمِ دین، نڈر و بے باک رہنما اور جمع...
19/08/2026

یادِ شہیدِ اسلامؒ

19 اگست 1999ء کو چترال کی سرزمین پر جامِ شہادت نوش کرنے والے عظیم عالمِ دین، نڈر و بے باک رہنما اور جمعیت علماء اسلام کے مخلص رکن حضرت مولانا عبیداللہ چترالیؒ کی آج برسی ہے۔

ان کی دینی، ملی اور سیاسی خدمات، حسنِ اخلاق، تواضع و انکساری اور بے باکی آج بھی اہلِ چترال کے لیے قابلِ احترام مثال ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہیدِ اسلامؒ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے اخلاص و کردار سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔






#چترال










🌹 چترالی زبان میں آن لائن ختمِ نبوت کورس 🌹«﴿مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَٰكِنْ رَّسُولَ اللّٰه...
30/07/2026

🌹 چترالی زبان میں آن لائن ختمِ نبوت کورس 🌹

«﴿مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَٰكِنْ رَّسُولَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ﴾

"محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں، بلکہ اللہ کے رسول اور تمام نبیوں کے خاتم ہیں۔"
(سورۃ الأحزاب: 40)»

جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پہلی مرتبہ چترالی زبان میں عقیدۂ ختمِ نبوت پر ایک جامع، مستند اور منظم آن لائن کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

🎙 مدرسِ کورس

شیخ الحدیث مولانا رحمت نظیر صاحب

✨ کورس کی نمایاں خصوصیات

✔️ مکمل مفت
✔️ کلاسز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے منعقد ہوں گی۔
✔️ کسی عذر کی بنا پر لائیو کلاس میں شرکت نہ ہو سکے تو ریکارڈ شدہ لیکچرز فراہم کیے جائیں گے۔
✔️ کورس کی کامیاب تکمیل پر تمام شرکاء کو معتبر سرٹیفکیٹ عطا کیا جائے گا۔
✔️ یہ کورس ہر عام و خاص، طلبہ، علماء، ائمہ، اساتذہ اور ختمِ نبوت سے محبت رکھنے والے ہر فرد کے لیے ہے۔

📖 عقیدۂ ختمِ نبوت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے۔
آئیے! اس عظیم عقیدے کو مستند انداز میں چترالی زبان میں سیکھیں، اپنی علمی استعداد میں اضافہ کریں، اور اس دعوتِ خیر کو اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور احباب تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

📲 رجسٹریشن و رابطہ

صدر جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور
حافظ سجاد الرحمٰن مقصود

📞 رابطہ نمبر: 03488474353
Whatsapp
Hafiz Sajjad Maqsood

منجانب : جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور
جاری کردہ : سیکٹری اطلاعات جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور

26/07/2026

جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کا مدرسہ دار العلوم اسلامیہ باڑہ گیٹ کا کامیاب تنظیمی دورہ

آج مورخہ 26.07.2026 بروز اتوار جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کے ایک چار رکنی وفد نے صدر حافظ سجاد الرحمن مقصود کی قیادت میں یونٹ سازی کے سلسلے میں مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ باڑہ گیٹ کا دورہ کیا۔

وفد میں حافظ سجاد الرحمن مقصود صاحب، مولانا منظور احمد عاجز صاحب ، مولانا قریب الرحمان صاحب(جنرل سیکٹری٢) اور مولانا فیض اللہ صاحب شامل تھے۔

مدرسہ پہنچنے پر حضرت مولانا شیر کریم شاہ صاحب نے نہایت خندہ پیشانی، محبت اور اخلاص کے ساتھ وفد کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ان کی سرپرستی میں ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے ہماری گفتگو توجہ سے سنی، قیمتی رہنمائی فرمائی اور طلبۂ کرام کے ساتھ ملاقات کا موقع بھی فراہم کیا۔

بعد ازاں طلبۂ کرام کے ساتھ تنظیمی نشست منعقد ہوئی، جس میں جمعیت طلبہ اسلام کے مشن اور یونٹ سازی کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ الحمدللہ، باہمی مشاورت اور طلبہ کے بھرپور تعاون سے بالا گیٹ یونٹ بحال کر دیا گیا۔

اس کے بعد وفد نے مدرسہ کے نہایت قابلِ احترام اور مشفیق استاد مفتی لطیف اللّٰہ صاحب کی مسجد میں حاضری دی۔ وہاں ان کے ساتھ ایک پُرخلوص نشست ہوئی، جس میں انہوں نے نہایت شفقت اور اخلاص کے ساتھ قیمتی نصائح فرمائیں اور تنظیمی و دینی خدمات کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی، جس سے وفد نے بھرپور استفادہ کیا۔

آخر میں حضرت مولانا شیر کریم شاہ صاحب، مفتی لطف اللہ صاحب، مدرسہ کے اساتذۂ کرام اور تمام طلبہ کا ان کی محبت، تعاون اور حسنِ استقبال پر دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ اس قائم شدہ یونٹ کو دینِ اسلام کی خدمت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔
سیکٹری اطلاعات جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور
Sher Karim Shah
Manzoor Ahmad
Faiz Ullah
Hafiz Sajjad Maqsood
ur Rahman

25/07/2026

فوج کی دو ہی جگے ہیں یا بیرکوں میں یا سرحدات پر یہاں پر پولیس کی طرح چوک چوراہوں میں کھڑی ہے ✌️🔥
قائد جمعیت





24/07/2026

یونٹ سازی کی جانب ایک مؤثر پیش رفت — جمعیت طلبہ اسلام چترال، حلقہ پشاور کے وفد کا جامعہ عثمانیہ گلشنِ عمر کا تاریخی دورہ

گزشتہ کل بروز جمعرات، 23 جولائی 2026 جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کے ایک وفد نے صدر حافظ سجاد الرحمن مقصود صاحب کی قیادت میں یونٹ سازی کے سلسلے میں جامعہ عثمانیہ گلشنِ عمر، چراٹ روڈ کا دورہ کیا۔

وفد میں جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کے صدر حافظ سجاد الرحمن مقصود صاحب، مولانا زکریا عثمانی صاحب اور مولانا اصلاح الدین ایوبی صاحب شامل تھے۔

جامعہ عثمانیہ پہنچنے پر وہاں کے طلبۂ کرام نے نہایت محبت، خلوص اور عزت و احترام کے ساتھ وفد کا استقبال کیا۔ سب سے پہلے وفد کو جامعہ کے متحف (عجائب گھر) کا دورہ کرایا گیا، جہاں مختلف تاریخی و دینی تبرکات، اکابر علماء و مشائخ اور اسلافِ امت سے منسوب یادگار اشیاء اور آثار کا دیدار کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ان عظیم شخصیات کے استعمال کی گئی اشیاء کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جو یقیناً ایک یادگار اور روح پرور تجربہ تھا۔

بعد ازاں موسم کی شدتِ گرما کے پیشِ نظر جامعہ کے احباب نے اپنی محبت اور مہمان نوازی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے وفد کی شربت سے تواضع کی۔

اس کے بعد جمعیت طلبہ اسلام کے تنظیمی مشن، یعنی یونٹ سازی کے حوالے سے باقاعدہ نشست منعقد ہوئی۔ وفد نے اپنے مقاصد اور تنظیمی منصوبہ جامعہ عثمانیہ کے طلبہ کے سامنے پیش کیا، جسے انہوں نے نہایت فراخ دلی، اخلاص اور جذبۂ تعاون کے ساتھ قبول کیا۔ الحمد للہ، باہمی مشاورت کے نتیجے میں جامعہ عثمانیہ یونٹ بحال کر دیا گیا، جس کا نام "عثمانیہ یونٹ" رکھا گیا۔

مزید برآں، باہمی مشاورت سے قاری حافظ شعیب عثمانی صاحب کو یونٹ کا صدر منتخب کیا گیا۔

آخر میں جامعہ عثمانیہ کے تمام ساتھیوں کا ان کی محبت، مہمان نوازی، تعاون اور حسنِ استقبال پر دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نو قائم شدہ یونٹ کو دینِ اسلام کی خدمت، طلبہ کی صحیح رہنمائی اور جمعیت طلبہ اسلام کے تنظیمی استحکام کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔

کتنی مبارک موت ہے کہ بندہ حالتِ سجدہ میں اپنے رب کے حضور پیش ہو۔ اہلِ علم کا بچھڑ جانا یقیناً امت کا بڑا نقصان ہوتا ہے۔ح...
11/06/2026

کتنی مبارک موت ہے کہ بندہ حالتِ سجدہ میں اپنے رب کے حضور پیش ہو۔ اہلِ علم کا بچھڑ جانا یقیناً امت کا بڑا نقصان ہوتا ہے۔
حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب رحمہ اللہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ رب العالمین مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
منجانب: جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ پشاور :::

Address

Peshawar
Peshawar
DUBGARE

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Chitral Halqa Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JTI Chitral Halqa Peshawar:

Shortcuts

Share