Pakhtun Students Federation

Pakhtun Students Federation Official page of PSF - The Students' wing of Awami National Party

20/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب

🔴موجودہ نظام نے جمہوریت کو مردہ کر کے اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے

🔴جو وزیر حکومت میں بیٹھ کر نظام کو ناکام قرار دیتا ہے وہ میدان میں آکر بتائے نظام کیوں ناکام ہے،

🔴صرف لوگوں پر گولیاں چلانے اور ووٹ لینے کے بجائے قوموں کی ترقی کے لیے عملی کام کیا جائے

🔴جنہیں نشانِ عبرت بنانا چاہیے انہیں نشانِ امتیاز دیا جا رہا ہے،

🔴آئینی عہدے پروٹوکول کے لیے نہیں بلکہ ذمہ داری اور حکومت میں شراکت داری کے لیے ہوتے ہیں،

🔴اگر آئینی عہدے صرف پروٹوکول تک محدود رہے تو عوام ان کی ضرورت پر سوال اٹھائیں گے،

🔴 مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں، یہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے

🔴جو لوگ آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر ٹوکری میں پھینکتے ہیں، ان پر ہی توجہ کیوں دی جا رہی ہے؟

🔴عوام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مر رہی ہے اور ایوارڈ دینے کا پیمانہ سمجھ سے بالاتر ہے،

🔴آپ نے انٹیریئر منسٹر کو کس بات کا تمغہ دیا؟ یہ کیا نشانِ حیدر ہے؟

🔴بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے حالات سب کے سامنے ہیں، پھر تمغے کس کارکردگی پر؟

🔴میں اس وزیر کی قدر کروں گا جو کہے مجھے تمغہ نہیں چاہیے، میں خدمت کے لیے آیا ہوں،

🔴ایوارڈ دینے اور نشانِ امتیاز دینے کا پیمانہ قوم کو بتایا جائے، اعظم نذیر تارڑ سے سوال

🔴قانون ضرور بناؤ لیکن پورے پاکستان کو تجربہ گاہ بنا کر امتحان میں مت ڈالو،

🔴حکومت کی معاشی پالیسیوں نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا، لیکن ایوارڈز کا سلسلہ جاری ہے

🔴نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑنے کے بجائے سینیٹ میں اس معاملے پر کھلی بحث کرائی جائے،

🔴نئے صوبے بنانے ہیں یا نہیں، کس طریقے سے بنانے ہیں، اس پر پارلیمان میں فیصلہ کن بحث ہونی چاہیے

🔴جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کرنے والے اب کہاں ہیں؟ صرف خیبر پختونخوا میں صوبوں کی بات کیوں؟

🔴پنجاب سے نئے صوبے کی آواز اٹھتی ہے تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں رکاوٹ کیوں ہے؟

🔴قوموں کو تباہ نہ کرو، قوموں کو بناؤ پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی اور سرائیکی سب کو حقوق دو

🔴طاقت حاصل کرنے کے بجائے قوموں کو مضبوط بنانے کی سیاست کی جائے،

🔴حکومت میں بیٹھ کر نظام کی ناکامی کا شوشہ چھوڑنے والوں کی ذمہ داری بھی واضح ہونی چاہیے،

🔴آئینی عہدوں کو صرف پروٹوکول کا ذریعہ بنانے سے عوام کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہوگا،

🔴قوموں کو غلام بنا کر نہیں بلکہ انہیں حقوق دے کر ساتھ لے کر پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے،

🔴اگر موجودہ نظام اسی طرح چلتا رہا تو ہمیں بھی اس طریقۂ کار کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا

| |

20/08/2026

ہمارے تنظیمی ڈھانچے میں سرائیکی الگ صوبہ ہے۔ ہزارہ میری جان اور میرے وجود کا حصہ ہے، میں اسے کبھی اپنے آپ سے الگ نہیں کروں گا۔

|

07/08/2026

محسن نقوی کی نئے صوبوں یا انتظامی اکائیوں سے متعلق تجویز پر واضح کیا جائے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے یا وفاقی حکومت کی پالیسی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تجویز کا تحریری کانسیپٹ پیپر، آئینی و مالی اثرات اور عملی خاکہ فوری طور پر پارلیمان کے سامنے پیش کیا جائے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی

|

07/08/2026

آئین کے مطابق کونسل آف کامن انٹرسٹس کا اجلاس ہر 90 دن بعد ہونا لازمی ہے، مگر سرکاری ریکارڈ کے مطابق آخری اجلاس 28 اپریل 2024 کو ہوا، جسے 466 دن گزر چکے ہیں۔ آئین پر عمل کرتے ہوئے CCI کے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں اور اس کی سالانہ رپورٹ فوری طور پر پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی

|

07/08/2026

بلوچستان اور پختونخوا میں لوگ مارے جا رہے ہیں، کیا سعودی عرب یا ترکی آ کر ہمارا دفاع کریں گے؟ گھر کی دیواریں گر رہی ہیں اور ہمیں رنگ کی فکر ہے۔ پہلے اپنے اندرونی مسائل، انسانی حقوق اور ریاستی رٹ بحال کریں، پھر دوسروں کی فکر کریں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی

|

07/08/2026

ڈی چوک میں آنے سے کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو صرف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ آج میں بھی ولی خان بابا کی بات دہراؤں گا کہ پاکستان کا مستقبل جاننا ہے تو امریکہ سے پوچھو، مجھ سے نہیں

|

07/08/2026

نئے صوبے عوام کے لیے نہیں، اشرافیہ کے مفادات کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر سو صوبے بھی عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔ فیصلہ بند کمروں میں نہیں، آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔ یا تو محسن نقویٰ استعفیٰ دیں، ورنہ یہ معاملہ دبانے سے بھی ختم نہیں ہوگا۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی

|

07/08/2026

دفاعی معاہدے کرنے والوں سے کہیں کہ یہاں آ جائیں۔ یہاں دھماکے ہو رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، طالبان نے آپ کی حکومتی رِٹ کو چیلنج کر دیا ہے۔ پاکستان کے تقریباً 75 فیصد علاقوں میں حکومت کی رِٹ نظر نہیں آتی۔ وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کہاں ہیں؟ پہلے اپنے گھر کو سنبھالیں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی

| |

06/08/2026

کیا پاکستان میں وہ دن آئے گا کہ نیٹ ورک کی جو سہولت لاہور اور اسلام آباد میں مل رہی ہے، وہ باجوڑ، وزیرستان اور بلوچستان میں بھی ملے گی؟

|

28/07/2026

دہشت گرد آج بھی عوامی نیشنل پارٹی کو اپنا سب سے بڑا دشمن کہتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سرزمین پر قبضے کے ہر خواب کے سامنے پہلی دیوار عوامی نیشنل پارٹی ہے۔ اس وطن کے اصل وارث ہم ہیں، اسی لیے ہم ان کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی

|

Address

Bacha Khan Markaz Pajjagi Road Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtun Students Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakhtun Students Federation:

Shortcuts

Share