PMML Peshawar

PMML Peshawar Pakistan Markazi Muslim League is a political party who believes on Politics of Humanity and Ideology

اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ ، وَاللّٰهُ أَکْبَرُ ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، وَلِلّٰهِ ا...
26/05/2026

اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ ، وَاللّٰهُ أَکْبَرُ ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک

انعام اللہ
جنرل سیکرٹری
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور

یومِ عرفہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بابرکت دن ہے۔رسول اللہ ﷺ نے اس دن کے روزے کی اتنی فضیلت بیان فرمائی کہ ا...
25/05/2026

یومِ عرفہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بابرکت دن ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے اس دن کے روزے کی اتنی فضیلت بیان فرمائی کہ ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ کے گناہوں کی معافی کی خوشخبری سنائی۔
آئیں! کل یومِ عرفہ کا روزہ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹیں۔
اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں کو بھی اس عظیم عبادت کی ترغیب دیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ روزہ رکھنے اور اپنی رحمت و مغفرت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

25/05/2026

پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور اس عید قربان پر پشاور کے 10 ہزار گھرانوں تک تحفہ گوشت پہنچائے گی ۔ان شاءاللہ

انعام اللہ
جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پشاور

دعوتِ و اصلاح پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات کا شیڈول حاضرِ خدمت ہے۔اپنے قریبی...
25/05/2026

دعوتِ و اصلاح پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات کا شیڈول حاضرِ خدمت ہے۔
اپنے قریبی مقام پر بروقت پہنچیں اور عید کی خوشیوں میں شامل ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین
#عیدالاضحیٰ



#پشاور




پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ مرکزی مسلم لیگ پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صد...
24/05/2026

پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ مرکزی مسلم لیگ پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر خیبر پختونخوا ملک محمد اشرف خان نے کی۔ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب،جبکہ ضلع پشاور کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ،خیبر اور مہمند کے جنرل سیکرٹریز سمیت پشاور کے تمام پی کے جنرل سیکرٹریز اور شعبہ جات کے صدور نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں عشرہ ذوالحجہ کے دوران نیکی، خدمتِ خلق، غریبوں اور مستحقین کی مدد، قربانی کے گوشت کی منصفانہ تقسیم اور عوامی خدمت کے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کے لیے جامع لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔



کوئٹہ میں دہشتگردوں کا مسافر ٹرین پر بدترین حملہ ناقابل برداشت ہے، شہداء و زخمیوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار...
24/05/2026

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا مسافر ٹرین پر بدترین حملہ ناقابل برداشت ہے، شہداء و زخمیوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاست کو ان دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہونگے۔

یاور آفتاب
جنرل سیکرٹری
پاکستان مرکزی مسلم لیگ
پشاور ڈویژن


#بلوچستان
#پاکستان






پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور اس عید قربان پر پشاور کے 10 ہزار گھرانوں تک تحفہ گوشت پہنچائے گی۔ان شاءاللہ انعام اللہ جنرل...
24/05/2026

پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور اس عید قربان پر پشاور کے 10 ہزار گھرانوں تک تحفہ گوشت پہنچائے گی۔ان شاءاللہ

انعام اللہ
جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پشاور

22/05/2026

عیدالاضحی کے پرہجوم دنوں میں جہاں لوگ قربانی کے جانور خریدنے کے لیے پشاور کی پلوسی مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں، وہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور نے خدمتِ خلق کی خوبصورت مثال قائم کرتے ہوئے انسانوں اور بے زبان جانوروں دونوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا خصوصی انتظام کیا۔
پلوسی منڈی میں لگائے گئے خدمت کیمپ میں شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیل جبکہ قربانی کے جانوروں کے لیے باقاعدہ ڈگی اور پانی کا مستقل انتظام کیا گیا، تاکہ شدید گرمی میں نہ انسان پیاسا رہے اور نہ ہی بے زبان مخلوق۔ الحمدللہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ہر سال اس خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی ہے، کیونکہ ہماری سیاست نہیں، خدمت ہماری پہچان ہے۔





#عیدالاضحی
#پشاور

متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام "استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین مرکزی ...
21/05/2026

متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام "استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ڈاکٹر سید عبدالخبیر آزاد، خطیب بادشاہی مسجد لاہور، مولانا طیب قریشی سمیت مختلف مکاتبِ فکر، مسالک اور مذاہب کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی پیغام "استحکامِ پاکستان" اور معرکۂ حق "بنیانٌ مرصوص"میں پاکستان کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب نے بھی خصوصی شرکت کرتے ہوئے اتحادِ امت، قومی یکجہتی اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی۔ مختلف مسالک و مذاہب کے نمائندگان کی مشترکہ موجودگی نے اس کانفرنس کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا خوبصورت گلدستہ بنا دیا۔



بجلی، پٹرول اور مہنگائی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام شاندار عوامی مظاہرہ۔عوام نے مہنگائی، ناجائز ...
21/05/2026

بجلی، پٹرول اور مہنگائی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام شاندار عوامی مظاہرہ۔
عوام نے مہنگائی، ناجائز ٹیکسز اور غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا کہ اب عوام مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔
روٹی، روزگار اور ریلیف عوام کا حق ہے۔

20/05/2026


Address

Fowara Chowk Peshawar Cantt
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMML Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PMML Peshawar:

Share