11/11/2025
*NWFP❌*
*SARHAD❌*
*KPK❌*
*KP❌*
*KHYBER PAKHTUNKHWA ❌*
✔️
*پختونوں کے صوبے کا نام آخرکار "پختونخوا" رکھ دیا گیا، اے این پی کی تاریخی تجویز منظور*
*پاکستان بننے کے 78 سال بعد پختونوں کے صوبے کو اے این پی پی نے اپنا تاریخی نام دے دیا*
وفاقی حکومت نے آئینی ترمیم کے تحت خیبرپختونخوا کے نام سے "خیبر" کا لفظ ہٹا کر صرف *"پختونخوا"* رکھنے کی منظوری دے دی، جسے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ تجویز اے این پی کے مرکزی صدر *ایمل ولی خان* نے پارلیمانی سطح پر دی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ جیسے پنجاب کو "سکھر پنجاب" یا "لاہور پنجاب" نہیں کہا جاتا، ویسے ہی پختونوں کے صوبے کے ساتھ ایک *ضلع (خیبر)* کا نام جوڑنا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک شناختی زیادتی تھی جو صوبے کے اصل تشخص کو کمزور کرتی تھی۔
*اسحاق ڈار کا ایمل ولی خان کو "بھتیجا" کہہ کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا کہ جیسے *این ڈبلیو ایف پی* کا نام اسفندیار ولی خان کے مشورے سے تبدیل کیا گیا تھا، ویسے ہی اب ایمل ولی خان کی تجاویز پر عمل ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ "قومی شناخت اور مساوی حیثیت" کے اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کا نام 2010 میں 18ویں ترمیم کے ذریعے رکھا گیا تھا، جس پر تب بھی بحث ہوئی تھی کہ ایک ضلع "خیبر" کا نام صوبے پر کیوں مسلط کیا گیا۔ اب ایک دہائی بعد، اس ترمیم کے ذریعے صوبے کو اس کی *قومیتی شناخت "پختونخوا"* کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
*یاد رہے کہ اے این پی کا پہلے سے پختونخوا یا پختونستان مطالبہ تھا جس میں خیبر لفظ مسلم لیگ نے شامل کیا تھا*