06/09/2026
🇵🇰 یومِ دفاعِ پاکستان — شہداء اور غازیوں کو سلام 🇵🇰
ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی ہدایت پر آج 6 ستمبر کو "یومِ دفاعِ پاکستان" کی مناسبت سے تحصیل دفتر پٹن سے مین چوک پٹن تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کا مقصد دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
ریلی میں سرکاری حکام، مقامی برادری کے معززین، علمائے کرام، تاجر برادری، اساتذہ اور بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ اپنی بے لوث محبت، قومی یکجہتی اور وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد!
🇵🇰 شہداء و غازیوں کو سلام!
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development
Local Government Elections & Rural Development Department KP