07/09/2026
پارہ چنار:-
بغکی سید ساجد بابا دوئہ میں جدید سولر پلانٹ سسٹم کی تنصیب مکمل
سابقہ امیدوار ایم ڈبلیو ایم پاکستان و پاکستان تحریکِ انصاف برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PK-96، سید نجات حسین کے خصوصی ترقیاتی فنڈز سے بغکی سید ساجد بابا دوئہ میں جدید سولر پلانٹ سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد سید نجات حسین کے ہمراہ ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری کی ٹیم کے سیکرٹری پیر سید مسرت کاظمی، ساجد کاظمی، ایم ڈبلیو ایم پارہ چنار کے رہنماؤں حاجی جمشید علی طوری، آغائے سید سرفراز علی شاہ، منصوبے کے ٹھیکیدار اقتدار حسین اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر رمضان علی نے بغکی کا دورہ کیا اور مکمل شدہ سولر پلانٹ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سید ساجد بابا نے اپنے محبین و عقیدت مندوں کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر پلانٹ منصوبے کی منظوری، فنڈز کی فراہمی اور بروقت تکمیل پر سید نجات حسین، ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری، ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شرکاء نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور متبادل توانائی کے منصوبوں کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سولر پلانٹ جیسے منصوبے نہ صرف بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ علاقے کے عوام کو پائیدار اور قابلِ اعتماد توانائی کی سہولت فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سید نجات حسین نے اس موقع پر کہا کہ عوامی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Allama Raja Nasir Abbas Jafri
Allama Syed Ahmed Iqbal Rizvi
Allama Syed Hassan Zafar Naqvi
Muhammad Sohail Afridi
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
MWM Official MWM Parachinar
MWM Media Monitoring Cell
PTI Khyber Pakhtunkhwa