Rescue 1122 Kurram

Rescue 1122 Kurram Rescue 1122 is a Government Organization which provides free services during emergencies & disaster.

ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ کرمڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا جناب شاہ فہد صاحب کے احکامات پر ضلع کرم کے سیاحتی اور تفریحی مقاما...
02/06/2026

ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ کرم
ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا جناب شاہ فہد صاحب کے احکامات پر ضلع کرم کے سیاحتی اور تفریحی مقامات کی نگرانی کے سلسلے میں دی کورمیزیا سوئمنگ پول کا دورہ کیا گیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم جناب خالد عمران، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب غلام مرتضیٰ صاحب، پولیس کے نمائندگان اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وفد نے سوئمنگ پول اور اس سے ملحقہ سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں وزیٹرز کے لیے حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی، ایمرجنسی رسپانس کے انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ عوام اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کو ہر وقت بہترین حالت میں رکھا جائے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کرم

02/06/2026

ریسکیو1122 پیغام محترم والدین کے نام

گرمیوں کی چھٹیوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے دوران بچوں کا نہروں، دریاؤں، ڈیموں، سوئمنگ پول، جھیلوں اور دیگر آبی مقامات کا رخ کرنا ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ ہر سال متعدد قیمتی جانیں صرف احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے آبی حادثات کی روک تھام کے لیے مختلف آبی مقامات پر واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، حفاظتی آگاہی مہم جاری ہے، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی اہلکار اور ضروری ریسکیو آلات ہمہ وقت تیار ہیں۔

تاہم حادثات کی مؤثر روک تھام والدین کی ذمہ داری اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ آئیں ہمارا ساتھ دیں۔

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Aqib Ullah Khan PTI Khyber Pakhtunkhwa

ریسکیو 1122 ضلع کرملوئر کرم: صدہ بازار شاہی محلہ میں دو منزلہ مکان منہدم، 3 زخمی، 3 افراد جاں بحق۔لوئر کرم کے علاقے صدہ ...
02/06/2026

ریسکیو 1122 ضلع کرم

لوئر کرم: صدہ بازار شاہی محلہ میں دو منزلہ مکان منہدم، 3 زخمی، 3 افراد جاں بحق۔

لوئر کرم کے علاقے صدہ بازار شاہی محلہ میں ایک دو منزلہ مکان اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی جبکہ 2 خواتین سمیت ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 اسٹیشن 22 صدہ کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔

ریسکیو ٹیم نے 3 زخمی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال صدہ منتقل کیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی نعشوں کو ملبے سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کارروائی کے بعد آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ بعد ازاں متاثرہ خاندان کا سامان بھی محفوظ طریقے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ضلع کرم

KP Rescue1122 Regional Director Operations South Deputy Commissioner Kurram Muhamad Khaliq Orakzai Additional Deputy Commissioner, Kurram Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Kurram News Tv Bilal Ahmad Faizi Voice Of Luqmankhel Parachinar Press HTV Parachinar Kurram News Kurram News Network Azmat Ali Directorate General Information & PRs, KP fans

ریسکیو 1122 ضلع کرملوئر کرم میں بائی پاس روڈ خار کلی کے قریب ایک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک پک اپ گاڑی تیز رفتاری...
02/06/2026

ریسکیو 1122 ضلع کرم
لوئر کرم میں بائی پاس روڈ خار کلی کے قریب ایک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کرم کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع پر ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام متاثرہ افراد کو مزید علاج و معالجے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال صدہ منتقل کر دیا۔
زخمی افراد کا تعلق سنٹرل کرم کے علاقے پاڑا چمکنی سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو 1122 کرم عوام سے اپیل کرتا ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کرم
KP Rescue1122 Regional Director Operations South Deputy Commissioner Kurram Muhamad Khaliq Orakzai fans Additional Deputy Commissioner, Kurram Directorate General Information & PRs, KP Bilal Ahmad Faizi Kurram News Tv Parachinar Press Voice Of Luqmankhel Kurram News Network HTV Parachinar Azmat Ali Kurram News Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیاسلام آباد (یکم جون، 2026): محکمہ موسمیات (PMD) نے ملک...
02/06/2026

ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (یکم جون، 2026): محکمہ موسمیات (PMD) نے ملک کے بالائی علاقوں کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق 2 جون سے 5 جون کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اہم پیشگوئی اور ممکنہ اثرات:
پنجاب اور اسلام آباد: 2 سے 5 جون کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان: ان علاقوں میں بھی 2 سے 5 جون (اور گلگت بلتستان میں 6 جون تک) تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت متوقع ہے۔ بعض مقامات پر شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
بلوچستان اور سندھ: 2 سے 4 جون کے دوران بعض بالائی و مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر اور ہدایات:
تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور ڈھانچوں (جیسے سولر پینلز اور سائن بورڈز) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لہٰذا عوام محتاط رہیں۔
کاشتکار موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دورانِ سفر احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

محترم والدینگرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو نہروں، دریاؤں، ڈیموں اور جھیلوں کے قریب اکیلا نہ جانے دیں۔سیر و تفریح صرف حکومت...
01/06/2026

محترم والدین

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو نہروں، دریاؤں، ڈیموں اور جھیلوں کے قریب اکیلا نہ جانے دیں۔

سیر و تفریح صرف حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے تصدیق شدہ اور محفوظ مقامات پر کریں، جہاں حفاظتی اقدامات موجود ہوں۔

لائف جیکٹس، لائف رنگز اور دیگر حفاظتی آلات کا لازمی استعمال کریں۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا نے مختلف آبی مقامات پر عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس قائم کیے ہیں اور روزانہ مانیٹرنگ و پٹرولنگ جاری ہے، تاہم بچوں کی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے۔

ایک لمحے کی غفلت بڑا سانحہ بن سکتی ہے۔

محفوظ رہیں، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا انتظامیہ

ریسکیو 1122 ضلع کرم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ (یکم مئی تا 31 مئی 2026)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا جناب شاہ فہ...
01/06/2026

ریسکیو 1122 ضلع کرم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ (یکم مئی تا 31 مئی 2026)
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا جناب شاہ فہد، ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ عارف خٹک اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع کرم جناب غلام مرتضیٰ کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 ضلع کرم نے ماہ مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 196 ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس فراہم کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے متعدد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ضلع کرم نے 176 میڈیکل، فال اور ڈیلیوری کیسز، 1 روڈ ٹریفک حادثہ، 5 آتشزدگی کے واقعات، 1 ڈوبنے کا واقعہ اور 13 ریکوری آپریشنز میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ مجموعی طور پر 162 مریضوں اور متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 8 افراد موقع پر جسد خاکی ریکور کیں۔
کنٹرول روم کو ماہ مئی کے دوران 9217 کالز موصول ہوئیں جن میں 2887 انفارمیشن، ڈراپ یا دیگر کالز جبکہ 6134 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔
ریفرل ہسپتال ایمبولینس سروس کے تحت 60 ریفرل کیسز میں خدمات فراہم کی گئیں جن میں 1 مریض کو ضلع کے اندر جبکہ 59 مریضوں کو ضلع سے باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 62 مریضوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ضلع کرم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، جبکہ جعلی اور غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی ضرورت مند افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کرم
KP Rescue1122 Regional Director Operations South Deputy Commissioner Kurram Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Muhamad Khaliq Orakzai Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Additional Deputy Commissioner, Kurram fans Azmat Ali

اخباری کوریج۔Thanks to Muhamad Khaliq Orakzai KP Rescue1122 Regional Director Operations South Deputy Commissioner Kurra...
01/06/2026

اخباری کوریج۔
Thanks to Muhamad Khaliq Orakzai
KP Rescue1122 Regional Director Operations South Deputy Commissioner Kurram Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Additional Deputy Commissioner, Kurram Directorate General Information & PRs, KP Parachinar Press Kurram News Tv Bilal Ahmad Faizi Voice Of Luqmankhel Kurram News Network HTV Parachinar Azmat Alizai

*ریسکیو1122 کرم/روڈٹریفک حادثہ*لوئر کرم کے علاقے بلشخیل چیک پوسٹ کے قریب روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوتی ہی ریسکیو 1...
31/05/2026

*ریسکیو1122 کرم/روڈٹریفک حادثہ*
لوئر کرم کے علاقے بلشخیل چیک پوسٹ کے قریب روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوتی ہی ریسکیو 1122 کرم کی میڈیکل اور ریکوری ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوعہ پر فوری طورپر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے ویگو گاڑی کے ڈرائیور اقتدار حسین (عمر 26 سال)، سکنہ پیواڑ اپر کرم کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں ریکوری ٹیم نے حادثے کا شکار ویگوگاڑی کو بحفاظت ریکور کرکے مالک کے حوالے کردی۔
گاڑی کے مالک نے بروقت اور پیشہ ورانہ خدمت پر ریسکیو 1122 کرم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
*ترجمان ریسکیو 1122کرم*

‏ریسکیو1122 کی آگاہی مہم کا حصہ بنئیں اور  مل کر یہ عہد کریں کہ جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیںسیاحتی و پر ف...
29/05/2026

‏ریسکیو1122 کی آگاہی مہم کا حصہ بنئیں اور مل کر یہ عہد کریں کہ جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں

سیاحتی و پر فضا مقامات پر جانے والے سیاحوں و مقامی افراد سے گزارش ہے کہ وہ درجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ آپ کی ذرا سی لاپرواہی جنگلات و جنگلی حیات کو ختم کرسکتی ہیں

fans KP Rescue1122 Deputy Commissioner Kurram Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Parachinar Press Kurram News Tv Directorate General Information & PRs, KP

Address

Main Thall Road Fedral Hostel Opposite To TKCS
Parachinar

Telephone

+923062200690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Kurram:

Share