18/07/2026
آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا
تحریکِ انصاف کی حکومت سے انصاف کے منتظر
ہماری پُرزور اپیل
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی، وزیرِ بلدیات جناب مینا خان آفریدی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سے پُرزور اپیل ہے کہ ہمارے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
ہمارے تین مطالبات
① اسکیل اپ گریڈیشن 2022ء سے زیرِ التواء اپ گریڈیشن کی فائل فوری منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
② بلدیاتی ترمیمی بل لوکل گورنمنٹ ملازمین کے مستقبل، سروس اسٹرکچر، سنیارٹی اور ملازمت کے تحفظ کو قانون میں واضح کیا جائے، اور ہر مرحلے پر آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے۔
③ ضم اضلاع و ضلع تورغر سینئر ویلج سیکرٹری (BPS-11) کی اسامیاں فوری منظور کی جائیں۔
ہمارا مطالبہ — ہمارا حق
"انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔"
آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا