18/09/2026
الحمدللہ !
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنیالہ قومی اصلاحی جرگہ کی کوششوں سے مسمیان ہدایت اللہ، سمیع اللہ سراج خیل وغیرہ اور حارث خان، ہمایون خان سین خیل وغیرہ کے درمیان وانڈہ عمر خان میں اراضی کے مسلے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
ہم دونوں فریقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے افہام و تفہیم اور باہمی رضامندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرگہ کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کو ترجیح دی۔
یہی ہماری اصل کوشش ہے کہ پنیالہ کے لوگ اپنے باہمی مسائل کو لڑائی، دشمنی اور عدالتوں کے بجائے گفت و شنید، مذاکرات اور جرگہ کے ذریعے حل کریں۔
پنیالہ قومی اصلاحی جرگہ کا مقصد:
امن، محبت، اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا اور معاشرے میں باہمی احترام و بھائی چارے کو مضبوط بنانا ہے۔
مسئلہ کوئی بھی ہو، راستہ مذاکرات کا ہونا چاہیے۔
اختلاف ہو سکتا ہے، دشمنی ضروری نہیں۔
پنیالہ قومی اصلاحی جرگہ
امن • مذاکرات • محبت • اتفاق