01/09/2024
جماعت اسلامی ضلع پاکپتن کے زیر اہتمام دارِارقم سکول پاکپتن میں نومنتخب ارکان جماعت کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا جس میں محترم مولانا محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی ، محترم نوید احمد زبیری ناٸب صدر شعبہ فہم دین صوبہ پنجاب وسطی ، مولانا امام عمر فاروق ڈوگر مربی فہم دین کلاس ، ڈاکٹر بابر رشید امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ، رانا انیس الرحمٰن امیر جماعت اسلامی ضلع پاکپتن ، عبدالرزاق خلیل قیم جماعت اسلامی ضلع پاکپتن ، چوہدری رضوان صاحب ڈاٸریکٹر دارِارقم سکول ، شیخ احسن سعید چاولہ پرنسپل دارِارقم سکول پاکپتن ، چوہدری خرم اقبال صدر جے آٸی یوتھ ضلع پاکپتن ، ضلع پاکپتن کے تمام امراء زون اور کارکنانِ جماعت کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی۔
مولانا محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا قافلہ حق میں شامل ہونے والے اراکین کے لیے دعاٸے استقامت اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
اللہ رب العزت ان ساتھیوں کو اقامت دین کی جدوجہد میں ہر اول دستہ بننے کی توفیق عطاء فرماٸے ۔ آمین
لطیف انور بھٹی منتظم پروگرام ہذا امیر جماعت اسلامی زون پی پی 194 سٹی پاکپتن