29/03/2022
مورخہ 27 مارچ 2022 بروز اتوار کے ایف سی ہوٹل پہاڑپور میں *بے لوث* کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پیارے نبی کریم( پر بے شمار درود و سلام ) کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ جس کے بعد صدر بے لوث حسن اعوان اور نائب صدر بے لوث محمد فیصل نے مہمان خصوصی جناب احتشام جاوید اکبر خان کے ہمراہ بے لوث کے بینر کو حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ اس افتتاح کے بعد نائب صدر بے لوث محمد فیصل نے منشور پیش کیا۔
بے لوث کا منشور پیش کرتے ہوئے نائب صدر بے لوث محمد فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم مختلف نوعیت کے فلاحی کاموں کا ارادہ بھی رکھتے ہیں اور ہم اپنے اس پروگرام پر اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے درجہ بدرجہ عمل کریں گے اور اس حوالے سے ہمارا پہلا کام پہاڑپور سٹی کے غریب لوگوں کو حتی الوسع دوائی کی فراہمی ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی جناب احتشام جاوید اکبر خان( ایم پی اے پی کے 95 ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر بے لوث کے ممبران کو مبارک باد پیش کی اور علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیم بے لوث کو مفید مشوروں سے بھی نوازا۔
پروگرام کے آخر میں صدر بے لوث حسن اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام حاضرین کا ان کی آمد کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بے لوث کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے لوث کے پلیٹ فارم سے مزید اس قسم کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جس سے اس علاقے اور اس کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب رحمت اللہ نے انتہائی احسن انداز میں ادا کیے۔
پروگرام میں شامل دیگر مہمانانِ گرامی میں جناب نظیف خان (سینئر سپروائزر المعز شوگر مل )، جنید طارق قریشی ویلج ناظم , سماجی ورکر ساجد سیٹھ , فہد نواز جنرل کونسلر, کاشی خان ( اونر پھاڑپور ٹائم) ، جناب اسلم شیخ (ممبر The Way) ، شان مصطفیٰ ( صدر طیبہ ویلفیئر آرگنائزیشن ) ، کامران باسط ، حسنین معاویہ، محمد عاطف، ذیشان خان ، ذکی خان اور محمد طاہر نمایاں تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے کی بہتری کے لئے یہ ایک مفید قدم اٹھایا گیا ہے۔