04/08/2026
پیرا فورس اوکاڑہ نے ڈی سی کاؤنٹر کا معائنہ کیا، جس کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور وزن کو چیک کیا گیا تاکہ سرکاری نرخوں اور درست وزن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورانِ معائنہ متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت اور وارننگ جاری کی گئی کہ تمام اشیاء سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کی جائیں اور ہر صارف کو پورا وزن فراہم کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
#اوکاڑہ #معائنہ