07/08/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، نوشہرہ محترمہ فاطمہ خالق نے مورخہ 07 اگست 2026 کو ڈسپنسری ہیلتھ سنٹر خٹکلے کا اچانک معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ڈی ایچ سی خٹکلے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری رجسٹر چیک کیا گیا۔ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری اوقات کار کی پابندی کریں اور بروقت حاضری یقینی بنائیں۔
ادویات کے سٹاک رجسٹر کا جائزہ لیا گیا۔ ادویات کی دستیابی تسلی بخش پائی گئی۔
معائنے کے دوران سیکشن EPI فعال پایا گیا اور بچوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری تھا۔ اس کے علاوہ ادویات کا سٹاک بھی موجود تھا اور قلت کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔