14/07/2026
ضلع مہمند میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع مہمند کے زیر اہتمام مہمند غلنئی میں آل پارٹیز گرینڈ جرگہ منعقد۔
جرگے میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ملک سیف اللہ خان سمیت مہمند مختلف سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین اور سماجی شخصیات کی شرکت۔صدر عوامی نیشنل پارٹی نے تقریر کیا
قبائلی اضلاع پر ٹیکسوں کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے "ٹیکسز نامنظور، حقوق سے محرومی نامنظور" کے نعرے۔
شرکاء کا مطالبہ، قبائلی اضلاع پر جبری ٹیکسوں کا نفاذ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
جرگے میں سابقہ فاٹا کے عوام کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ پر زور۔
انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے تمام وعدے فوری طور پر پورے کرنے کا مطالبہ۔
ترقیاتی فنڈز کی بروقت فراہمی، بنیادی سہولیات اور روزگار کے مواقع یقینی بنانے کا مطالبہ۔
شرکاء کا اعلان، قبائلی عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
قبائلی اضلاع کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔