22/01/2026
ہم اہلیان آیون، آیون کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مہتر چترال ایم پی اے چترال لوئر جناب فاتح الملک علی ناصر صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ آیون کیلئے اعلان کردہ تمام پروجکٹس پر جلد کام شروع کرکے پی ٹی آئی گورنمنٹ اہلیان آیون کے ساتھ کئے ہوئے اپنے وعدوں کو پائے تکمیل تک پہنچائے گا۔ آج صدر پی ٹی آئ وی سی ون آیون جناب عبد الرحمن صاحب اور سیکرٹری پی ٹی آئی و ممبر آیون اتحاد کونسل عبد الصمد صاحب ایم پی اے چترال لوئر جناب فاتح الملک علی ناصر صاحب کا آیون کے دورے اور اہلیان آیون کے مسائل کو سننے پر ایم پی اے صاحب کی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم پی اے صاحب کی اعلان کردہ تمام پروجکٹ پر آیون اتحاد کونسل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تفصیلا بات کی۔آخر میں امید ظاہر کیا کہ ایم پی اے صاحب ذاتی دلچسپی رکھتے ہوئے اہلیان آیون کے تمام مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔