04/09/2026
انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں — تحصیل نوشہرہ
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ٹی ایم او نوشہرہ کی ہدایات پر آج بروزِ جمعہ 04 ستمبر 2026 کو ٹی ایم اے نوشہرہ کے سپرے ٹیم نے ولیج کونسل ڈھیری کٹی خیل حکیم آباد اور یونین کونسل آمانگڑھ لیبر کالونی میں ڈینگی IRS سپرے کیا۔
اس کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹ اسٹاف کے ہمراہ تحصیل نوشہرہ میں واقع معراجی، محلہ نیو ڈاگی خیل سمیت مختلف علاقوں میں انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم جاری رکھی گئی۔ اس دوران گھروں اور اردگرد موجود کھڑے پانی کے برتنوں میں ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی گئی اور شہریوں کو صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے، پانی جمع نہ ہونے دینے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی۔
ٹی ایم اے نوشہرہ کا سپرے ٹیم لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔
Deputy Commissioner Nowshera
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Local Council Board
TMA Nowshera .