Traffic Wardens Police Nowshera

  • Home
  • Traffic Wardens Police Nowshera

Traffic Wardens Police Nowshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic Wardens Police Nowshera, Government Organization, .

19/03/2026

نوشہرہ (پی آر او)
*ٹریفک وارڈنز پولیس کا عید الفطر کے موقع پر عوامی سہولت کے لیے احسن اقدام.*

*اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لیے آبائی علاقوں کا سفر کرنے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔*

تفصیلات کے مطابق:۔ ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی واضح ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد نسیم خان کی براہ راست نگرانی میں انچارج ٹریفک نوشاد علی خان اور ان کی ٹیم متحرک ہے۔
ضلع بھر کی اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر بارش کے موسم میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کی باقاعدہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔
دوران چیکنگ ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جو مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصول کر رہے تھے۔ متعدد گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ بعض کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری طور پر ٹریفک ہیڈکوارٹرز نوشہرہ کینٹ میں ذیل نمبرات
0313,9109949
0315,9404073
0344,4055595
پر اپنی شکایات درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
شہریوں کے تعاون سے ہی اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔
ٹریفک وارڈنز پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ، باعزت اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

19/03/2026

عید الفطر کےلیے فول پروف سکیورٹی انتظامات

19/03/2026

*نوشہرہ (پی اراو)*

*عید کی شاپنگ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے نوشہرہ ٹریفک پولیس کی کاوشیں*

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر، محمد نسیم خان ڈی ایس پی ٹریفک وارڈنز نے نوشہرہ کینٹ بازار اور شاپنگ پلازوں کا دورہ کیا تاکہ عید کی شاپنگ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

دورہ کے دوران، ڈی ایس پی ٹریفک نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی شاپنگ کے دوران فیملیز کو آرام سے شاپنگ کرنے کے لیے ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

محمد نسیم خان نے مذید کہا کہ نوشہرہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اس موقع پر، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

19/03/2026

نوشہرہ (پی آر او):
*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر DSP ٹریفک وارڈنز محمد نسیم خان نے عیدالفطر کے پیش نظر ضلع کے مصروف ترین بازاروں اور شاپنگ مراکز کا دورہ کیا تاکہ عید شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔*

دورے کے دوران انچارج ٹریفک نوشاد علی خان نے ڈی ایس پی ٹریفک کو بازاروں میں ٹریفک کی صورتحال، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں اور خصوصی ٹریفک پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عید شاپنگ کے باعث رش میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اہم چوراہوں اور داخلی راستوں پر بھی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد نسیم خان نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوشہرہ ٹریفک پولیس عید کے موقع پر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

*نوشہرہ(پی آر او**سپاہ ہمارا فخر،ہم ایک ہیں* *ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر، ٹریفک وارڈنز پولیس ہیڈ کواٹرز میں...
19/03/2026

*نوشہرہ(پی آر او*

*سپاہ ہمارا فخر،ہم ایک ہیں*

*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر، ٹریفک وارڈنز پولیس ہیڈ کواٹرز میں ایک سادہ مگر پر وقار افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا تھا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد نسیم خان، انچارج ٹریفک نوشاد علی خان، ریڈر ٹریفک اسد علی خان، انچارج کمپیوٹر میاں عدنان علی شاہ اور ٹریفک اہلکاروں نے شرکت کی۔*

افطار سے قبل اجتماعی طور پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ عید الفطر کی آمد آمد ہے ہم نے عید کی شاپنگ پر آنی والی عوام کو اور پھر دوران عید تفریحی مقامات کا رخ کرنے والو کے لیے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ ہماری اصل عید پی یہی ہے کہ عوام کو سہولت بہم پہنچائی جائے۔
نوشہرہ پولیس آپ کی اپنی پولیس،_

🚨 جعلی نمبر پلیٹ اب نہیں چلے گی!سیف سٹی کیمروں کی نظر ہر گاڑی پر ہے۔2️⃣ 🚔 قانون سے بچنا اب ممکن نہیں!جعلی نمبر پلیٹ والو...
11/03/2026

🚨 جعلی نمبر پلیٹ اب نہیں چلے گی!
سیف سٹی کیمروں کی نظر ہر گاڑی پر ہے۔
2️⃣ 🚔 قانون سے بچنا اب ممکن نہیں!
جعلی نمبر پلیٹ والوں کے خلاف سخت کارروائی۔
3️⃣ 📷 سیف سٹی کی آنکھیں ہر جگہ موجود ہیں۔
غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں سے ہوشیار!
4️⃣ ⚠️ جعلی نمبر پلیٹ = قانونی کارروائی
اپنی گاڑی پر صرف سرکاری نمبر پلیٹ لگائیں۔
5️⃣ 🚨 اب ہر گاڑی کی شناخت ممکن ہے۔
جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

نوشہرہ (پی آر او)*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی واضح احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد نسیم خان نے ٹریفک لائنز ن...
23/02/2026

نوشہرہ (پی آر او)
*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی واضح احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد نسیم خان نے ٹریفک لائنز نوشہرہ کینٹ میں ٹریفک وارڈنز اسٹاف کے ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی۔ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی۔*

ڈی ایس پی ٹریفک نے ہدایت کی کہ افطاری اور سحری کے اوقات میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے تاکید کی کہ رش کے اوقات میں چوک چوراہوں، بازاروں، اور شاپنگ سنٹرز کے اطراف موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ خوش اخلاقی، صبر و تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ شہریوں کے ساتھ نرم لہجے میں بات کی جائے اور انہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ترغیب دی جائے۔
مزید برآں غیر قانونی پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی، اوورلوڈنگ اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
KPK Police

17/02/2026

Address

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traffic Wardens Police Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share