07/09/2026
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹلہ افغاناں کا مانیٹرنگ وزٹ
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹلہ افغاناں کا دورہ کیا گیا اور محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ اہداف اور KPIs کا جائزہ لیا گیا۔
دورانِ وزٹ صفائی ستھرائی، تدریسی سرگرمیوں، ماہانہ طلبہ آزمائش، ٹائم ٹیبل، سائنس و کمپیوٹر لیبز کے مؤثر استعمال، داخلہ مہم، شجرکاری، ڈینگی آگاہی اور سکول میں دستیاب تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید برآں، NRSP کے تعاون سے جاری تعمیر و مرمت کے کام کا بھی معائنہ کیا گیا اور سکول انتظامیہ کو محکمانہ ہدایات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نارووال