08/10/2026
ستھرا پنجاب ایجنسی نارووال – پریس ریلیز
نارووال (08 اکتوبر 2026): وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نارووال شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر بلا تعطل صفائی کا عمل جاری ہے۔
اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی نارووال نے سرکل روڈ کا فیلڈ وزٹ کیا اور مکینیکل سویپنگ کے معیار کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی آف نارووال کے سامنے موجود الیکٹرک بس شیڈز کی صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے متعلقہ ایف ایم او (FMO) اور تحصیل مینیجر کو ہدایت کی کہ بس شیڈز کے اطراف صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور مکینیکل سویپرز کے برش باقاعدگی سے تبدیل کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ صفائی کا معیار برقرار رہے۔