ھم خیال

ھم خیال مجھ کو معلوم نہ تھی ہجر کی یہ رمز"

کہ جب تو نہیں ہوگا پاس تو ہر سو تو ہوگا!

18/06/2025

Celebrating my 10th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

24/05/2025

آج صبح صبح 1 بزرگ دیاں سچیاں گلاں

06/08/2024

کہیں یہ پہلی علامت نا ہو عشق کی
مجھے مسلسل تیرا دھیان آنے لگا ہے

لوگ اگر غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنا شروع کر دیں تو سرمایہ دار رَسی مہنگی کرکے بیچنا شروع کر دیں گے. #تنگدستی #مفلسی  #خ...
25/03/2024

لوگ اگر غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنا شروع کر دیں تو سرمایہ دار رَسی مہنگی کرکے بیچنا شروع کر دیں گے.

#تنگدستی
#مفلسی
#خودکشی

آٹے کی لائنیںعید کے فوراً بعد شمالی اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی۔ ایک ایکڑ گندم کاٹنے کی ع...
20/03/2024

آٹے کی لائنیں

عید کے فوراً بعد شمالی اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی۔ ایک ایکڑ گندم کاٹنے کی عمومی اُجرت پانچ من اناج ہے جسکی مالیت تقریباً بیس ہزار ہے۔ کسانوں کی اکثریت گندم ہارویسٹر یا ریپر سے کٹوائے گی کیونکہ غربت کی لائن سے نیچے رہنے والے ملک میں کوئی بھی گندم کاٹنے کو تیار نہیں ہوگا۔۔۔۔ہاں خیراتی آٹے کا ٹرک دیکھ کر سب دوڑ پڑینگے اور مرد و زن و بچوں سمیت گھنٹوں لائنوں میں لگنا انہیں گوارہ ہوگا۔

اگر مفلسی کا لبادہ اوڑھے ہمہ وقت غربت کا ڈھنڈورا پیٹتے اور ہاتھ پھیلاتے لوگ غیرت اور محنت سے کام لیں تو کُچھ ہی دنوں میں اپنے اور اپنے پورے کنبے کے لیے سال بھر کی روٹی کما سکتے ہیں۔زرعی مشینری میں استعمال ہونے والا قیمتی درآمدی ڈیزل بھی بچے گا۔۔۔کسان کو بھی بھوسے کی مد میں اضافی آمدن ہوگی۔۔۔وہ تو مجبوراً بھوسہ قربان کر کے مشینوں سے کٹائی کرواتا ہے کیونکہ لیبر نہیں ملتی۔

جس دن جمعہ کے بعد مسجد کے باہر چھلی بیچنے والوں کی تعداد وہاں کھڑے بھکاریوں سے بڑھ گئی۔۔۔اُس دن یہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائیگا

19/02/2024
ایک وقت تھا جب تبت ٹالکم پاوڈر ہر گھر کی ضرورت تھا۔ یہ کمپنی مارکیٹ میں موجود تو ہے لیکن طلب کے حساب سے اپنی پوزیشن مستح...
15/12/2023

ایک وقت تھا جب تبت ٹالکم پاوڈر ہر گھر کی ضرورت تھا۔ یہ کمپنی مارکیٹ میں موجود تو ہے لیکن طلب کے حساب سے اپنی پوزیشن مستحکم نہ کرسکی۔ مصنوعات میں جدت اس کمپنی کو مارکیٹ لیڈر بناسکتی تھی لیکن اس کمپنی کی انتظامیہ کچھ نیا متعارف نہ کرواسکے۔
یاد رہے جب کوئی کمپنی اپنی ویلیو ایڈیشن نہیں کرتی تو وہ تاریخ کا حصہ بن جاتی ہے۔

ازخیال








29/11/2023

ایک مسافر بھائی کی تحریر
میرے والد 1982 میں سعودی عرب یہ سوچ کر آئے تھے کہ کچھ سال لگا کر گھر بنا کر وطن چلے جاوں گا۔ پھر زندگی بڑھتی گئی اور ذمہ داریاں بڑھتی چلی گئیں۔ جو شخص چند سالوں کا سوچ کر آیا تھا وہ 2022 میں 40 سال گزار کر واپس خروج نہائی پر وطن واپس گیا۔ اس دوران انھوں نے ہمیں پڑھایا لکھایا اور ہم بھی سعودی عرب میں جاب کرنے لگے اور آج 15 سال مجھے بھی سعودی عرب کام کرتے ہو گئے ہیں۔ میری بھی یہی سوچ تھی کہ گھر بناؤں گا کاروبار کے پیسے جمع کر کے جلد واپس چلا جاؤں گا۔ اب میرے بھی بچے ہیں اور سکول جاتے ہیں۔ ذمہ داری بڑھتی جا رہی ہے اور اب حالات بھی سعودی عرب کے سخت ہیں، والد کے زمانے جیسے حالات نہیں۔ پاکستان تو ہمیشہ ہی نازک دور سے گزرا ہے اور گزر رہا ہے اور پتا نہیں کب یہ نازک دور ختم ہو گا۔ شاید میں بھی اپنے والد کی طرح پاکستان کے نازک دور کی وجہ سے زندگی کے 40 سال یہاں ہی گزار دوں کیونکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، سیاستدان اور اداروں نے کبھی ہمارے بارے میں نہیں سوچا۔ یہی کہانی لگ بھگ ہر پردیسی کی ہے۔ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر، انجینئر کا بیٹا انجینئر اور پردیسی کا بیٹا پردیسی....
کاش پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دان اس درد کی ترجمانی کو سمجھ سکتے ہیں

12/11/2023

صرف بد دعاؤں سے کام نہیں چلے گا اگر انگریزوں سے مقابلہ کرنا ہے تو ٹیکنالوجی میں انکو مات دیں۔انکی مصنوعات کے مقابلے میں برانڈز کھڑے کریں_

Address

Village Bubak
Narowal

Telephone

+923456664647

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ھم خیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ھم خیال:

Share

Category