Nankana Sahib PERA

Nankana Sahib PERA Punjab Inforcement and Regulatory Authority Offical Page Nankana Sahib

عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پیرا فورس ننکانہ متحرک۔ڈپٹی کمشنر ننکان...
04/06/2026

عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پیرا فورس ننکانہ متحرک۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس تحصیل ننکانہ میں ناجائز منافع خوری اور ناجائز تجاوزات کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان پیرا ننکانہ

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور انفورسمنٹ آفیسر اسامہ امتیاز نے موڑ کھنڈا جبکہ انفورسمنٹ آفیسر یاسر خان نے منڈی فیض آباد میں مارکیٹوں کا دورہ کیا۔سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

دورانِ کارروائی متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کیے گئے اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان پیرا ننکانہ

تمام تاجران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کریں اور ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot #ننکانہ

ناجائز منافع خوری اور ناجائز تجاوزات کے خلاف پیرا ننکانہ کی کارروائیاں جاریڈپٹی کمشنر ننکانہ اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفی...
03/06/2026

ناجائز منافع خوری اور ناجائز تجاوزات کے خلاف پیرا ننکانہ کی کارروائیاں جاری

ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس تحصیل ننکانہ میں ناجائز منافع خوری اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان پیرا ننکانہ

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ننکانہ سٹی میں جبکہ انفورسمنٹ آفیسر اسامہ امتیاز کی منڈی فیض آباد اور انفورسمنٹ آفیسر یاسر خان کی بچیکی میں سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

کارروائیوں کے دوران متعدد دکانداروں کو گراں فروشی پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بعض کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور انہیں فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان پیرا ننکانہ

تاجروں سے ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کریں اور اپنی اشیاء دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot #ننکانہ

تحصیل ننکانہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پیرا فورس متحرکحکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفک...
02/06/2026

تحصیل ننکانہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پیرا فورس متحرک

حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر پیرا فورس تحصیل ننکانہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہے۔ترجمان پیرا ننکانہ

پیرا فورس کی جانب سے مختلف بازاروں، کاروباری مراکز اور دیگر عوامی مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان پیرا ننکانہ

تاجران سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں اور قانون کی پاسداری کریں۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot #ننکانہ

پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب بھی میں آج یکم جون سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ تمام دکان...
01/06/2026

پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب بھی میں آج یکم جون سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔ترجمان پیرا ننکانہ

ریسٹورنٹس ،فوڈ آوٹ لیٹس 10 بجے تک بند کرنا ہونگے۔ترجمان پیرا ننکانہ

شادی ہالز مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ترجمان پیرا ننکانہ

تمام ضلعی تاجران سے اپیل ہے کہ اس پر عمل پیرا ہوں۔خلاف ورزی کرنے والے تاجران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot Assistant Commissioner Shahkot Suthra Punjab Nankana Sahib #ننکانہ

تمام اہلِ اسلام کو پیرا ننکانہ کی جانب سے عیدالاضحی کی دلی مبارکباد۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اور سب ڈویژن...
27/05/2026

تمام اہلِ اسلام کو پیرا ننکانہ کی جانب سے عیدالاضحی کی دلی مبارکباد۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس عیدالاضحی کے دوران شہری نظم و ضبط کے حوالے سے متحرک رہے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مقرر کردہ مقامات پر تلف کریں یا ستھرا پنجاب کی ٹیموں کے حوالے کریں تاکہ شہر اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان پیرا ننکانہ

آلائشیں کھلے عام پھینکنے، مقررہ جگہوں کے علاوہ کہیں اور تلف کرنے یا صفائی کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot Suthra Punjab Nankana Sahib #ننکانہ

عید الاضحی سے قبل گراں فروشوں کے خلاف پیرا فورس کا کریک ڈاؤنحکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایات پر سب ڈویژنل انف...
26/05/2026

عید الاضحی سے قبل گراں فروشوں کے خلاف پیرا فورس کا کریک ڈاؤن
حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایات پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا، انفورسمنٹ آفیسر اسامہ امتیاز اور پیرا فورس ٹیم کی جانب سے ننکانہ سٹی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

کارروائیوں کے دوران متعدد دکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ترجمان پیرا ننکانہ

سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot #ننکانہ

ڈپٹی کمشنر ننکانہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی ہدایات کے مطابق عید الاضحی کے حوالے سے پیرا فورس...
25/05/2026

ڈپٹی کمشنر ننکانہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی ہدایات کے مطابق عید الاضحی کے حوالے سے پیرا فورس گراں فروشوں، ناجائز منافع خوروں اور تجاوزات مافیا کے خلاف متحرک۔
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا نے ننکانہ سٹی میں مختلف دوکانوں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخناموں کے مطابق فروخت کو چیک کیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

منڈی فیض آباد میں انفورسمنٹ آفیسر یاسر خان اور پیرا ٹیم نے متعدد دکانداروں کو چیک کیا اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

کارروائی کے دوران گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور تجاوزات میں ملوث متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مختلف دوکانوں کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ترجمان پیرا ننکانہ

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گرانفروشوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot

عید الاضحی کے موقع پر شرپسندی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آئمہ کرام اور علماء کرام کا اجلاسحکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر ننک...
25/05/2026

عید الاضحی کے موقع پر شرپسندی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آئمہ کرام اور علماء کرام کا اجلاس

حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی ہدایات کے مطابق ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں آئمہ کرام اور علماء کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا ، ڈپٹی ڈائریکر لوکل گورنمنٹ رانا انصر جمیل اور علی بٹ ہیڈ آف صاف ستھرا پنجاب ننکانہ نے کی۔SHOسٹی ننکانہ ضیاء صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ترجمان پیرا ننکانہ

اجلاس کا مقصد عید الاضحی کے موقع پر امن و امان، صفائی ستھرائی اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے علماء کرام اور آئمہ کرام کو آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنے خطبات اور اجتماعات کے ذریعے عوام الناس میں شعور بیدار کریں۔ترجمان پیرا ننکانہ

اجلاس کے دوران شرکاء کو بریف کیا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے مقرر کردہ مقامات اور ستھرا پنجاب ٹیم کے حوالے کیا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیا جا سکے۔ترجمان پیرا ننکانہ

مزید برآں موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ترجمان پیرا ننکانہ

ایس ایچ او سٹی ننکانہ نے عیدگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کے جان ترجمان پیرا ننکانہ و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عوام الناس سے صفائی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Deputy Director Local Government Nankana Sahib Suthra Punjab Nankana Sahib Nankana Sahib Police PERA FORCE Shahkot

عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ننکانہ صاحب میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا...
25/05/2026

عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ننکانہ صاحب میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ننکانہ فٹبال گراؤنڈ سے شروع ہو کر کچہری چوک تک نکالی گئی۔
حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی ہدایات پر منعقدہ ریلی کی قیادت سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب احسن ممتاز نے کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

ریلی میں ستھرا پنجاب ٹیم، پیرا فورس نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے شہریوں میں عید الاضحیٰ کے دوران صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے، جانوروں کی آلائشوں کو مقررہ مقامات پر ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

"صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ماحول صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے"نعرے بھی لگائے۔عید الاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان پیرا ننکانہ

شہری ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ٹیم کے ساتھ تعاون کریں اور آلائشوں کو اِدھر اُدھر پھینکنے سے گریز کریں تاکہ شہر کو صاف اور خوبصورت رکھا جا سکے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے بھی عائد کیے جاۓ گے۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot Suthra Punjab Nankana Sahib PERA FORCE Shahkot

ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی ہدایات پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کا ننکانہ اور موڑ ک...
24/05/2026

ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی ہدایات پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کا ننکانہ اور موڑ کھنڈا مویشی منڈیوں کا دورہ۔

مویشی منڈی میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

پیرا فورس کی مویشی منڈیوں میں موجودگی کا مقصد شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی پرچی یا غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کی روک تھام کرنا ہے۔ترجمان پیرا ننکانہ

حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ پارکنگ بالکل مفت ہے اور شہری کسی بھی غیر قانونی وصولی کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

شہریوں سے اپیل کی کہ جانوروں کی خریدوفروخت صرف حکومت پنجاب کی منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ہی کی جائے اور عوامی گزرگاہوں، سڑکوں یا غیر قانونی مقامات پر مویشیوں کی خریدوفروخت سے گریز کیا جائے۔ترجمان پیرا ننکانہ

عوامی گزرگاہوں پر غیر قانونی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے جانور بھی ضبط کیے جائیں گے۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot Assistant Commissioner Shahkot #ننکانہ

Address

New Nankana Town, Chatti Kothi Road
Nankana Sahib
39100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nankana Sahib PERA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share