01/01/2026
نئے سال کے موقع پر ایک مختصر پیغام:
نیا سال ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم اپنے دلوں کو صاف کریں اور اپنی سوچ کو بہتر بنائیں۔ آئیں اس سال یہ عہد کریں کہ ہم خود کو اور خاص طور پر اپنے بچوں کو حسد، کینہ، بغض اور نفرت جیسے منفی جذبات سے دور رکھیں گے۔ انہیں محبت، برداشت، اچھے اخلاق اور دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سکھائیں گے۔ ایک صاف دل اور مثبت سوچ ہی ایک بہتر انسان اور ایک بہتر معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔ اللہ کرے یہ نیا سال ہمارے لیے دل کی صفائی اور نیت کی بہتری کا سال ہو۔