Deputy District Health Officer, Muzaffargarh

Deputy District Health Officer, Muzaffargarh Welcome! "Dedicated to health awareness and updates on the official work of the Deputy District Health Officer in Muzaffargarh."

مریض کے ساتھ کم تیماردار کیوں؟ہسپتال میں غیر ضروری ہجوم صرف جگہ نہیں گھیرتا، بلکہ مریض کی دیکھ بھال، رازداری، انفیکشن سے...
01/09/2026

مریض کے ساتھ کم تیماردار کیوں؟

ہسپتال میں غیر ضروری ہجوم صرف جگہ نہیں گھیرتا، بلکہ مریض کی دیکھ بھال، رازداری، انفیکشن سے بچاؤ اور ہنگامی راستوں کی روانی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

ایک مریض کے ساتھ ضرورت کے مطابق تیماردار رکھنا طبی عملے کو بہتر کام کرنے اور تمام مریضوں کے لیے محفوظ ماحول برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

آپ کا تعاون — بہتر علاج اور محفوظ ہسپتال کے لیے ضروری ہے۔

District Health Authority, Muzaffargarh
Deputy District Health Officer, Muzaffargarh

Emergency یا OPD؟ آپ کو کہاں جانا چاہیے؟ہر بیماری Emergency نہیں ہوتی، لیکن بعض علامات میں ایک لمحے کی تاخیر بھی خطرناک ...
30/08/2026

Emergency یا OPD؟ آپ کو کہاں جانا چاہیے؟

ہر بیماری Emergency نہیں ہوتی، لیکن بعض علامات میں ایک لمحے کی تاخیر بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔

اگر سانس لینے میں شدید دشواری، سینے میں شدید درد، بے ہوشی، شدید خون بہنا یا اچانک فالج جیسی علامات ہوں تو فوری طبی مدد حاصل کریں۔

جبکہ ایسی بیماری یا شکایت جس میں فوری خطرے کی علامات موجود نہ ہوں، اس کے لیے OPD میں طبی معائنہ اور مناسب علاج حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اپنی علامات کو سمجھیں، صحیح جگہ پر بروقت طبی مدد حاصل کریں۔

District Health Authority, Muzaffargarh
Deputy District Health Officer, Muzaffargarh

اینٹی اسنیک وینم (ASV) کیا ہے؟سانپ کے کاٹنے کے بعد ہر لمحہ اہم ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ Anti-Snake Venom (ASV) کیا ہے، کیو...
29/08/2026

اینٹی اسنیک وینم (ASV) کیا ہے؟

سانپ کے کاٹنے کے بعد ہر لمحہ اہم ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ Anti-Snake Venom (ASV) کیا ہے، کیوں دی جاتی ہے، کس مریض کو ضرورت پڑ سکتی ہے اور یہ کہاں دی جاتی ہے؟

ASV سانپ کے زہر کے خلاف مخصوص علاج ہے، لیکن ہر snake-bite patient کو ASV لازماً نہیں دی جاتی۔ اس کا فیصلہ ڈاکٹر مریض کی علامات اور طبی معائنے کے بعد کرتے ہیں۔

سانپ کے کاٹنے کی صورت میں گھریلو ٹوٹکوں یا تاخیر کے بجائے فوراً قریبی ہسپتال پہنچیں۔

یاد رکھیں: بروقت طبی علاج زندگی بچا سکتا ہے۔

District Health Authority, Muzaffargarh
Deputy District Health Officer, Muzaffargarh

28/08/2026
پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت کارڈیک سرجری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو د...
27/08/2026

پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت کارڈیک سرجری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو دل کے آپریشن کی ضرورت ہے، تو اب مالی مشکلات دل کے آپریشن میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔ ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں دل کے آپریشن کی سہولت مفت ہوگی۔
اپنے قریبی رجسٹرڈ ہسپتال سے رابطہ کریں

ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں فائر سیفٹی آلات کا معائنہڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں فائر سیفٹی اور آگ بجھانے کے آلات کی...
26/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں فائر سیفٹی آلات کا معائنہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں فائر سیفٹی اور آگ بجھانے کے آلات کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی معائنہ کمیٹی نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

معائنہ کمیٹی میں ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ، ڈاکٹر محمد اسلم منہاج، پروگرام ڈائریکٹر DHDC مظفرگڑھ ، ڈاکٹر محمد نصیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ، اور محمد مختیار، LFR ریسکیو 1122مظفرگڑھ شامل تھے۔

دورانِ معائنہ ہسپتال میں دستیاب فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر فائر سیفٹی آلات کی موقع پر مشترکہ طور پر جانچ اور تصدیق کی گئی۔

فائر سیفٹی آلات کی باقاعدہ جانچ، بروقت مینٹیننس اور فعالیت کو برقرار رکھنا مریضوں، لواحقین، طبی عملے اور ہسپتال آنے والے افراد کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
مظفرگڑھ

🧠 فالج کی علامات کو پہچانیں، بروقت علاج یقینی بنائیں!محکمۂ صحت پنجاب کے چیف منسٹر اسٹروک پروگرام کے تحت پنجاب کے منتخب ...
12/08/2026

🧠 فالج کی علامات کو پہچانیں، بروقت علاج یقینی بنائیں!

محکمۂ صحت پنجاب کے چیف منسٹر اسٹروک پروگرام کے تحت پنجاب کے منتخب 40 اسپتالوں میں فالج کے مریضوں کو بروقت اور مؤثر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

فالج کی علامات کو یاد رکھنے کے لیے F.A.S.T کو ذہن میں رکھیں:

🔹 F — Face: چہرہ ایک طرف جھک جانا
🔹 A — Arms: بازو میں کمزوری یا سن ہونا
🔹 S — Speech: بولنے میں دشواری یا الفاظ واضح نہ ہونا
🔹 T — Time: فوری طور پر 1122 پر کال کریں

⏱️ فالج کے علاج میں ہر لمحہ قیمتی ہے۔ علامات ظاہر ہوتے ہی مریض کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچائیں۔

📞 فوری رسپانس

#فالج

سونکی دوآبہ بند فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، طبی سہولیات اور فلڈ ایمرجنسی انتظامات کا جائزہممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کم...
01/08/2026

سونکی دوآبہ بند فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، طبی سہولیات اور فلڈ ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ

ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، جناب اشفاق احمد اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، جناب عثمان طاہر جپہ نے ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ، ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ سونکی دوآبہ بند فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران قائم ہیلتھ کیمپ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ایمرجنسی رسپانس، ضروری ادویات، فرسٹ ایڈ، طبی آلات، ایمبولینس سروس، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

وفد نے متعلقہ طبی عملے سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ ہیلتھ کیمپ ہر وقت فعال رکھا جائے، ضروری ادویات اور ایمرجنسی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل تیاری کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، مظفرگڑھ ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام طبی ٹیمیں ہائی الرٹ پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
مظفرگڑھ

🏥ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا صحت مراکز کا دورہ، "مفت سبزی منصوبہ" اور "طبی سہولیات" کا جائزہڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، جناب عثمان طاہ...
31/07/2026

🏥ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا صحت مراکز کا دورہ، "مفت سبزی منصوبہ" اور "طبی سہولیات" کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، جناب عثمان طاہر جپہ نے ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ کے ہمراہ مختلف صحت مراکز کا دورہ کیا، جن میں رورل ہیلتھ سنٹر مراد آباد، مریم نواز ہیلتھ کلینک لنگر سرائے، رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چک فرازی شامل ہیں۔

دورے کا مقصد صحت مراکز میں جاری "مفت سبزی منصوبہ" کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور سروس ڈلیوری کا معائنہ کرنا تھا۔

دورانِ وزٹ مختلف شعبہ جات، او پی ڈی، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات، عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر "مفت سبزی منصوبہ" کے تحت قائم سبزی باغات، پودوں کی دیکھ بھال، صفائی اور منصوبے پر عملدرآمد کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ"مفت سبزی منصوبہ" کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور توجہ دی جائے، پودوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور صحت مراکز میں آنے والے مریضوں کو معیاری، بروقت اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، مظفرگڑھ عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی اور حکومتی فلاحی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ

🏥 محرم الحرام کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ – فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا مانیٹرنگ وزٹڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، مظفرگڑھ...
26/06/2026

🏥 محرم الحرام کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ – فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا مانیٹرنگ وزٹ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، مظفرگڑھ کی جانب سے ڈاکٹر وقاص سلیم نے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر تعینات فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا مانیٹرنگ وزٹ کیا تاکہ عزاداران کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

دورانِ دورہ طبی عملے کی حاضری، ایمرجنسی رسپانس، ضروری ادویات کی دستیابی، فرسٹ ایڈ کا سامان، آکسیجن، طبی آلات، صفائی کے انتظامات اور مجموعی سروس ڈلیوری کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ تمام میڈیکل کیمپس مکمل طور پر فعال رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بروقت، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ عملہ ہائی الرٹ پر موجود ہے۔

Address

District Health Authority
Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Health Officer, Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share