02/05/2026
"نیلم کا دشمن ریاست کا دشمن"
شاہ غلام قادر نامی شخص کا آزادکشمیر کے اندر پراپرٹی، کاروبار، وراثت،رشتہ ناطہ، ذات، برادری، کنبہ، قبیلہ ،مدفن، کچھ بھی نہ ھے۔
1970 میں اسلام آباد کے منصوبے مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی آڑ میں ملازمتوں اور اسمبلی میں غیر کشمیریوں کو جعلی پشتینی سرٹیفیکیٹس کے ساتھ داخل کئے جانے کے تحت مذکورہ شخص بھی داخل ھوا ،دو بار مہاجرین کی نشت پر اسمبلی پہنچنے کے بعد اندرون کشمیر نیلم میں بھی مدخل ھوا اور کسی امتیازی قانون کے تحت الیکشن لڑنے کی اجازت بھی پالی۔
لیکن انسانی فطرت کے عین مطابق اسے اس خطہ اور اس کی عوام سے دلچسپی ہمدردی ہرگز نہیں ماسوائے اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور تکمیل کے لئے ایک کوتاہ اندیش ، طمع نفسانی کے غلام طبقہ کو استعمال کرنے کے۔
مذکورہ شخص کئ بار نظام ریاست کو درہم برہم کرچکا ھے ، سواد اعظم مسلم کانفرنس کا شیرازہ بکھیر چکا، 021 مین پی ٹی آئی قبول کرتی تو مسلم لیگ کا تیا پائنچا کرچکا ھوتا، نیلم کے گھو گھر ،بھائ بھائ ، باپ بیٹے کو لڑا چکا، اس حد تک ظالم صفت اور انسانی ہمدردی سے محروم ھے کہ ہمیشہ ملازمتوں ترقیاتی منصوبون ، ہیلتھ پیکیجز ،ایجوکیشن پیکیجز پر عدالتوں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کرتا رھا ھے اور اسی آڑ میں خاص طور پر نیلم کو درجنوں تعلیمی اداروں اور سینکڑوں اسامیوں کی منتقلی کے علاوہ ساڑھے سترہ ارب کے شاہرائے نیلم جیسے عظیم منصوبہ سے نیلم کو محروم کرچکا ھے۔
اب کہ پھر سے یہ ظالم شخص
# بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں کو روکوانے کے درپے ھے
#پرائمنسٹر انٹرسٹ فری لون کی ادائیگیاں رکوانے پر کوشاں ھے
#اپنے مذموم مقاصد کا غلام ایجوکیشن پیکیج منسوخ کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رھا ھے
# طمع نفسانی مین گٹے گوڈون ڈوبا یہ ظالم بڑی تعداد کی ملازمتوں پر بھرتیوں کو عدالتوں سے رکوائے بیٹھا ھے
# ترقیاتی منصوبوں کے مسلسل ٹینڈرز لگ رھے ھین ان پر اپنے گماشتوں کے ذریعے یا تو سٹے لے رھا ھے یا پھر ٹینڈرز کو متنازعہ بنا کر تاخیر کا شکار کررھا ھے
اس شخص کے ساتھ منسلک اس کے زرخرید غلام مقامی ھونے کے باوجود اس قدر ہیپناٹائزڈ اور برین واشڈ ھیں کہ اس ظلم و جبر پر مبنی کارروائیوں کو درست جان اور مان کر مکمل دفاع کرنے میں مگن ھیں۔
اہلیان نیلم سے سوال ھے کہ کیا
شاہ غلام قادر نامی اس گھس بیٹھئے کا ہر حال مین الیکشن جیتنا لازم ھے یا
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیاں، یوتھ لون کی ادائیگیاں، ملازمتوں پر بھرتیاں، ایجوکیشن پیکیج کے تحت اداروں کی اپ گریڈیشن / تخلیق، ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جانا لازمی ھے؟؟؟
الیکشن سے پہلے یہ فیصلہ ھونا چاہئے کہ
"نیلمیوں کو نیلم کے حقوق کی فراہمی لازمی ھے یا پھر شاہ غلام قادر لازمی ھے؟؟""