03/06/2026
عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اور اہم قدم
وزیر صحت و بہبود آبادی سید بازل علی نقوی نے ڈی ایچ او مظفرآباد نعمان بٹ، الیاس اعوان اور دیگر معززین کے ہمراہ یونین کونسل پنجکوٹ کے گاؤں بگنواں میں نئی ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر عوامِ علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس فلاحی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں سید بازل علی نقوی صاحب نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے صحت کے شعبے میں مزید ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
بگنواں ڈسپنسری کے قیام سے مقامی آبادی کو علاج معالجے کی بہتر اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی، جس سے علاقے میں صحت عامہ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ عوام نے اس اہم منصوبے کو علاقے کے لیے ایک خوش آئند اور تاریخی اقدام قرار دیا۔