Communication and Works Department AJ&K

Communication and Works Department  AJ&K Communication and Works Department of AJ&K

🌟 ایک عہد کا اختتام… خدمت کا روشن باب ہمیشہ باقی رہے گا 🌟محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے نہایت باصلاحیت، فرض شناس اور باوقا...
28/04/2026

🌟 ایک عہد کا اختتام… خدمت کا روشن باب ہمیشہ باقی رہے گا 🌟
محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے نہایت باصلاحیت، فرض شناس اور باوقار آفیسر سید سخاوت حسین کاظمی (چیف ڈرافٹسمین) اپنی طویل اور مثالی سرکاری خدمات مکمل کر کے باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔
ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران و اہلکاران کی جانب سے ایک پُروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک خوبصورت روایت کو زندہ رکھتے ہوئے انہیں ان کے دفتر سے گھر تک چیف انجینئر راجہ امجد صدیق، دیگر آفیسران اور سٹاف نے انتہائی عزت، محبت اور احترام کے ساتھ رخصت کیا—جو ان کی خدمات سے وابستہ عقیدت کا عملی اظہار تھا۔
ریٹائرمنٹ کے اس تاریخی لمحے کو مزید یادگار بنانے کے لیے سید سخاوت حسین کاظمی صاحب نے اپنے گھر پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، جبکہ بعد ازاں محکمہ کی جانب سے شب خداداد ریسٹورنٹ مظفرآباد میں ایک شاندار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ چند روز قبل ریٹائر ہونے والے ملک ریاض (سینئر اکاؤنٹس کلرک) کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، اور ان کی خدمات کو بھی بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں: چیف انجینئر راجہ امجد صدیق،
چیف انجینئر ندیم احمد مغل،
چیئرمین ایم ڈی اے سید یاسر گیلانی،
سپرنڈنگ انجینئر سید کاشف گردیزی،
سپرنڈنگ انجینئر پرویز کیانی
سمیت ایگزیکٹو، اسسٹنٹ انجینئرز اور دیگر آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید سخاوت حسین کاظمی اور ملک ریاض کی دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
🌹 ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سکون اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔
ان کی خدمات ہمیشہ ادارے کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر کی صدارت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاسمظفرآب...
22/01/2026

وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر کی صدارت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مظفرآباد:
وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ (C&W) کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس آج بروز بدھ مورخہ 22 جنوری 2026 کو پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس بلاک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز پر نو تعینات سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ محمد نعیم بسمل نے وزیر حکومت کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں تینوں زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ کو محکمانہ کارکردگی، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ چیف انجینئرز نے اپنے اپنے زونز میں جاری ترقیاتی اسکیموں، پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ ریاست کا ایک کلیدی محکمہ ہے اور اس پر عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں، لہٰذا محکمہ کو اپنے انتظامی اور ترقیاتی مینڈیٹ کے مطابق کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی پوری استعداد بروئے کار لاتے ہوئے ریاست کے عوام کے لیے بہترین نتائج فراہم کریں۔ محض فائل ورک نہیں بلکہ عملی نتائج درکار ہیں۔
وزیر حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بمطابق تصریحات اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن منصوبوں میں تاخیر ہو چکی ہے، ان کی وجوہات کا فوری جائزہ لے کر قابلِ عمل حل پیش کیا جائے۔
سی ایم ایچ فلائی اوور منصوبے کے حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر حکومت نے متعلقہ حکام سے تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے روڈز عملہ، بشمول تمام گینگ ہا، کی کارکردگی کو بہتر بنانے، فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور سپروائزری اسٹاف کو ہمہ وقت معیاری کام یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
مزید برآں وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ نے محکمانہ مجموعی کارکردگی اور روڈز مشینری کی مینٹیننس کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر جامع رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر حکومت نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا فزیکل معائنہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران محکمہ کی فعالیت، شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

20/11/2025

Plz follow c&w official WhatsApp channel

چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون انجینئر تنویر انجم قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادمظفرآباد (نمائند...
13/11/2025

چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون انجینئر تنویر انجم قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)
چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون انجینئر تنویر انجم قریشی اپنی پیرانہ سالی کی تکمیل پر 21 نومبر 2025ء کو محکمانہ خدمات کا طویل اور شاندار سفر مکمل کرتے ہوئے سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر دفتر چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون (مظفرآباد) کے سٹاف کی جانب سے انجینئر تنویر انجم قریشی کے اعزاز میں دارالحکومت مظفرآباد کے ایک نجی ہوٹل میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں محکمہ تعمیرات عامہ کے مختلف سرکلز اور ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران دفتر چیف انجینئر شاہرات میرپور زون (مظفرآباد) کے سٹاف کی جانب سے پر تکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ مجیب احمد خان، انچارج آئی ٹی سیل محکمہ تعمیرات عامہ نے سرانجام دیے۔
تقریب کے شرکاء میں سپرنڈینڈنگ انجینئر عمارات پبلک ہیلتھ سرکل مظفرآباد و مرکزی صدر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر سید یاسر علی گیلانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر سید کاشف گردیزی، ایگزیکٹو انجینئر شاہرات مظفرآباد سید نجم الحسن گیلانی، ایگزیکٹو انجینئر شاہرات جہلم ویلی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس چوہدری ساجد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر مشینری خواجہ محمد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس خواجہ طارق سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

مقررین نے انجینئر تنویر انجم قریشی کی طویل محکمانہ خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانتداری اور بہترین انتظامی مہارت سے نہ صرف محکمہ تعمیرات عامہ بلکہ ریاست کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کے ماتحت عملے کے ساتھ شفیق اور مثالی رویے کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر تنویر انجم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دفتری سٹاف کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ میں اپنے طویل پیشہ ورانہ سفر کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ ان کے لیے محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے تمام ساتھیوں کے تعاون، محبت اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آخر میں شرکاء نے انجینئر تنویر انجم قریشی کو نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا، جبکہ تقریب خوشگوار یادوں اور جذباتی مناظر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Address

District Headquarter Complex Muzaffarabad AJ&K
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+925822920085

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Communication and Works Department AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Communication and Works Department AJ&K:

Shortcuts

Share