03/11/2024
مثال:
آپ کو اپنے ادارے یا گھر کی دیکھ بھال و دیگر انتظامات کے لیے ایک بندے کی ضرورت ہو آپ اس کے لیے ایک طریق کار اپناتے ہیں کہ کون ہے جو اس کام کے قابل ہے, آپ کے پاس پانچ چھے امیدوار آتے ہیں اور آپ اپنے گھر والوں سے ووٹنگ کے نتیجے میں کثرت رائے سے ایک بندے کا انتخاب کرتے ہیں۔۔
آپ نے جب بندے کا انتخاب کیا اس سے بعد جب بھی وہ روز مرہ کے کام کرتا ہو اور آپ اس کے ہر کام پر اس کو مبارک بھی دیتے اور شکریہ بھی ادا کرتے ہوں اس کو مالا بھی ڈالتے ہوں اور اس کا پھولوں سے استقبال بھی کرتے ہوں اور مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے ہوں تو آپ کیا سمجھتے ہیں لوگوں کی آپ کے بارے میں کیا رائے ہوگی؟؟؟
بالکل لوگ جو رائے آپ کے بارے میں رکھیں گے وہی رائے ہم اپنے وزاء اور اپنے منتخب نمائندوں کے لیے رکھتے ہیں ہم میں سے ہی ہمارے بھائیوں نے ایک بہتر نمائندے کا انتخاب کیا تھا اور اگر وہ اپنی امیدوں پر پورا اتر رہا ہے تو اسے شاباشی اور حوصلہ افزائی تو ضرور بنتی ہے البتہ شکریہ, مالا مٹھائیاں اور مبارکبادیں یہ قابل غور ہیں اس لیے پڑھے لکھے بن کر اپنے نمائندوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہونا چھوڑیں بلکہ آپ جو ٹیکس کی صورت ان کی ضروریات کا خیال رکھ رہے ہیں اس کے مطابق کام کاج کروائیں تاکہ یہ قوم بدلے اور اس کی ترجیحات بدلیں۔۔۔۔۔
والسلام
قاضی بلال احمد
3نومبر 2024