04/06/2026
پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت کارروائی
مظفرآباد کے نواحی علاقہ گراں کُٹلی میں چند بااثر افراد نے ایک مظلوم شخص پر کلہاڑیوں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او پٹہکہ نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
ترجمان
ضلع پولیس مظفرآباد