09/08/2026
*مہاجرینِ جموں و کشمیر کا دوٹوک مؤقف: ہماری شناخت، ہماری نمائندگی اور الحاقِ پاکستان کا عہد ناقابلِ سمجھوتہ ہے*
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر مہاجرینِ جموں و کشمیر نے اپنے حقِ رائے دہی، قومی شناخت اور مخصوص نشستوں سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔
آزاد کشمیر میں مقیم مہاجرینِ جموں و کشمیر نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد نے تحریکِ آزادیٔ کشمیر اور تکمیلِ پاکستان کے لیے ہجرت کی، اور اب یہاں آباد مہاجرین اپنے حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھی جلد حقِ رائے دہی حاصل ہوگا اور کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔
انہوں نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ان کی شناخت، ثقافت اور تہذیب کو محفوظ رکھا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔
مہاجرینِ جموں و کشمیر نے پاکستانی عوام کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
اسی تسلسل کی بنیاد پر مہاجرینِ جموں و کشمیر کی شناخت اور نمائندگی برقرار رکھنے کے لیے 12 مخصوص نشستیں مختص کر رکھی ہیں۔
*مہاجرینِ جموں و کشمیر نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستیں برقرار رکھی جائیں تاکہ ان کی شناخت، ثقافت اور نمائندگی آئندہ بھی محفوظ رہ سکے*۔ Part 7