Zimri's Problems

Zimri's Problems یہ پیج اپنے علاقے کی مشکلات لوگوں تک پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے

04/08/2024

سب تحصیل زمری کے علاقے میں گذشتہ 5 روز سے ٹیلینار سگنلز مکمل بند ہیں جسکی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ہے کوئی جو انکے خلاف کارروائی کرے ؟؟ چیئرمین شیر علی زمری

22/07/2024
مغل کوٹ ٹو زمری پلاسین روڈ اور ؟؟؟؟سکریپ ۔کباڑ کا کام کرنے والوں کیلئے خوش خبری ۔                                       ...
22/07/2024

مغل کوٹ ٹو زمری پلاسین روڈ اور ؟؟؟؟

سکریپ ۔

کباڑ کا کام کرنے والوں کیلئے خوش خبری ۔ سب تحصیل زمری پلاسین میں پڑا یہ ناکارہ مشینری گزشتہ 4 سال سے ایک کیمپ میں نمائشی طور پر کھڑا کرکے صرف عوام کے آنکھوں میں پردہ ڈال دیا کہ مغل کوٹ ٹو زمری پلاسین روڈ پر کام جاری ہے
در اصل میں یہ ٹھیکیدار طاقت ور اور بغیر کام بل لینے میں مشہور ہیں 4 سال میں 4 فٹ سڑک نہیں بنایا ایک ارب پچاس کروڑ لاگت کا یہ سڑک صرف خراب کرکے چھوڑ دیا اور یہ ناکارہ سکریپ مشینری دوسرے سائیڈ سے لاکر ادھر کھڑا کرکے
محکمہ سول ورکس بی اینڈآر بلاججک ہر 6 ماہ بعد لاکھوں کے بل ادا کررہے ہیں اب تک لیے گئے کروڑوں بل اس عوام دشمن ٹھیکیدار نے وصول کرکے محکمہ کے آفیسران کو خوب نوازا اور ان کے تعاون سے بل در بل وصولی جاری ہیں لیکن روڈ پر کام نہیں ہورہا۔
اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان چیف سکریٹری بلوچستان سکریٹری سول ورکس اور دیگر آفیسران سے زمری روڈ کی کیمپ میں کھڑی سکریپ میں بولی (آکشن) کےلیے پر خلوص دعوت دیجاتی ہے اس سکریپ کو دیکھنے کے استدعا ڈپٹی کمشنر موسی خیل سے بھی کرتے ہیں زمری کےعوام کا خلوص بھرا مطالبہ۔

17/06/2024

#اَلسَّــــــــــــــــلاَمْ_عَلَيْـــــــــــــــكُم*
میری طرف سے آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے *" ٰ "*.
اللہ کرے کہ یہ عید آپکے لئے ڈھیر ساری خوشیاں لے کر آئے اور اللہ تعالیٰ آپکے دل کی ہر خواہش پوری کرے۔
دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیۓ رحمت کا، مغفرت کا ذریعہ بنے.
*آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین🤲۔
Ali ZiMri 🥀

06/04/2024

پچھلے ایک دن سے ضلع موسیٰ خیل کے علاقہ ۔زمری پلاسین۔ سپر ایسوٹ۔تپ کدیزی جیسے اور بھی چند مقامات جہاں کال نیٹ ورک بند جا رہا ہے ۔ ٹاور بند ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ پریشان ہیں روابط نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مسائیل کے شکار ہو رہے ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔میں ضلع موسی خیل کی تمام با اثر شخصیات سے گزارش کرتا ہوں کہ کال کنکشن جلد سے جلد دوبارہ بحال کر وا کر لوگوں کو مزید مشکلات سے بچائیں ۔۔۔۔
چئیرمین شیر علی زمری

15/11/2023

زمرے پلسین ایک پسماندہ ترین یونین کونسل ہے یہاں کے غیور عوام کو حتی کہ بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے جیساکہ تعلیم ہسپتال زنانہ و مردانہ ڈاکٹرز اسکولز اور اساتذہ کرام وغیرہ. اس کا انفراسٹرکچر بھی بالکل نہ ہونے کے برابر ہے لوگ میلوں میلوں سفر کر کے شہر کی طرف اتے ہیں.
اس کے لیے روڈ کی منظوری 2019 میں ہو چکی تھی. 2020 سے اس منظور کیے گئے روڈ کے اوپر کام شروع ہو گیا. چار سال کی شروعات کے بعد 12 سے 10 کلومیٹر روڈ کی کٹائی ہوئی ہے. روڈ کی کٹائی کچھ اس طرح ہوئی ہے کہ پرانا روڈ بھی خستہ حال ہو چکا ہے اس نئے روڈ کی کٹائی سے بہت سارے مشکلات پیدا ہو گئے ہیں. اس منظور شدہ روڈ کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے ضلع موسیٰ سخیل کی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کو بارہا مطلع کیا گیا ہے . زمری پلسین کی غیور عوام اس بات سے پریشان ہے کہ اس روڈ کے ٹھیکیدار کو کیوں مقدس گائے بنا کے رکھا ہوا ہے کہ جس کو نہ ڈپٹی کمشنر اور نہ ضلع انتظامیہ کچھ کہہ سکتے ہیں .
اس روڈ اس روڈ کی کنسٹرکشن میں سب سے بڑا مافیا ٹھیکیدار ،زرک مندو خیل،اور کچھ ضلع انتظامیہ بھی اس میں شامل ہیں ضلع موسی خیل کے بنڈا اکسن حنیف اچکزائی. حنی کو بار بار اس روڈ کی کنسٹرکشن اور صورتحال سے اگاہ کیا گیا ہے لہذا اس نے اس روڈ کے متعلق کوئی ایکشن نہیں لیا حتی کہ بذات خود اس کو اس روڈ کی ڈائریکشن اور زمری پلسین کے لوکیشن کا بھی پتہ نہیں ہے. اور سب سے مزے کی بات یہ ہے اور یہ ان کی سب سے بڑی لاپرواہی ہے کہ ضلع موسی خیل کے بنڈار کے تمام افیسرز اپنے ضلعے میں اپنی کارگردگی دکھانے کی بجائے کوئیٹہ میں بیٹھے ہیں جو کہ یہ ہمارے سیاسی نمائندوں کے منہ پہ ایک طمانچہ اور ایک کالا دھبہ ہے . اس ٹھیکدار کی رسپانسبلٹی میں50 29۰کلومیٹر کا روڈ کی کنسٹرکشن شامل ہے.اس روڈ کی بناوٹ کے لیے حکومت سے ایک ارب 70 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں لیکن اس روڈ کے اوپر کام بالکل نہ ہونے کے برابر ہے.
کنسٹرکشن اف بیک ٹاپ روڈ فرام مغل کوٹ پروونشل باڈر N-50 ٹو گزی الف زمری پلا سین.
Year(Saal). Expenditure(Akhrajat)
2020-21. (69650000)
2021-22. (144375000)
2022-23. (106570000)
2023-24 . (350000000 Allocation

Total Amount=214024000/=
حکومت کی طرف سے 21 کروڑ 40 لاکھ 24 ہزار روپے جو ایلوکیٹ کیے گئے تھے یہ ریلیز ہو چکے ہیں لیکن روڈ کی ایکسپینڈیچرز کے لیے ہے لیکن روڈ کے اوپر ابھی تک کام بالکل نہ ہونے کے برابر ہو چکا ہے . اور اس روڈ کے لیے جو مشینری مختص کی گئی ہے وہ تقریبا 14 ماہ سے زمری پلسین میں کھڑی ہے صرف عوام کو لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے کہ ہم اس روڈ کے اوپر کام کر رہے ہیں اور اس علاقے کا انفراسٹرکچر بہتر کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس روڈ کے اوپر بالکل کام نہیں ہو رہا اور نہ کوئی مستری نہ کوئی انفراسٹرکچر ریپیر کرنے والا بندہ کوئی بھی وہاں پہ نظر نہائی نہیں دکھائی دیتا. سب سے مزی کے بعد تو یہ ہے کہ اس کھڑی کی گئی مشینری کے لیے جو ایک چوکیدار مختص کیا گیا تھا 14 مہینے سے جو ہی یہ لوگ وہاں سے چلے گئے اور مشینری وہاں پہ کھڑی ہے اس چوکیدار کو 14 مہینے سے ابھی تک کوئی سیلری نہیں دی گئی جو دن رات اس مشینری کے پروٹیکشن کرتا رہتا ہے.
ازطرف:
چیئرمین شیر علی خان زمری

کہاوت تو سنی ہوگی "لالچیوں کے شہر میں ٹھگ نہیں مرتے"مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی بھی شخص زمری سے منہ اٹھا کر موسیٰ خیل ج...
12/10/2023

کہاوت تو سنی ہوگی
"لالچیوں کے شہر میں ٹھگ نہیں مرتے"
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی بھی شخص زمری سے منہ اٹھا کر موسیٰ خیل جا کر کسی سیاسی شخص کے ساتھ دو دن بیٹھ کر پہلے تو اپنے آپ کو فخر زمری، سیاسی قائد،اور سیاسی اکابر کیسے بن جاتا ہے
ان صاحب کی پوسٹ سامنے سے گزری تو ہکا بكا رہ گیا کہ انہوں نے کہا تو روڈ کے مکمل ہونے پر ڈی سی صاحب سے پیسے بھی وصول کر لئے پہلے تو ڈی سی صاحب آ کر روڈ دیکھیں تو تو انکو معلوم ہو کہ روڈ بنا کہاں ہے
میں نے کوئی دو سے تین بار اس روڈ کے لئے ایپلیکیشن کوئٹہ میں بینڈار کے دفتر میں جمع کروائی ہے، دوسری ایپلیکیشن وزیر آعلیٰ کے دفتر میں جمع کروائی ہے
نو تاریخ کو میں یہ درخواست جمع کروا رہا ہوں اور یہ صاحب بارہ تاریخ کو روڈ مکمل کروا کے پیسے بھی لے چکے ہیں
ڈی سی و اے سی صاحب سے ہاتھ جوڑ کے گزارش ہے کہ آئیں پہلے روڈ دیکھیں پھر ان لوگوں کو شاباشیاں اور پیسے دیں، یہ لوگ قوم کے لئے ناسور ہیں جو صرف اپنے پیٹ کی خاطر اپنی قوم کے ساتھ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لوٹ رہے ہیں
ڈی صاحب ہوش کے نا خن لیں اور ایسے لوگوں کو پہچانیں جو آپکو استعمال اور قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں کوئی ثبوت ہے انکے پاس روڈ کا کہ بن گیا ہے آئیں آپ خود وزٹ کریں
روڈ کہاں بنا ہے

چیئر مین
شیر علی زمری
سكنہ زمری

آج کئی ضلعوں اور تحصیلوں Geographical اعتبار سے نئے نقشے پیش کیے گئے ہیں اور بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ضلع موسی خیل...
28/09/2023

آج کئی ضلعوں اور تحصیلوں Geographical اعتبار سے نئے نقشے پیش کیے گئے ہیں اور بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ضلع موسی خیل کے ایک مشہور علاقے زمری پلسین کا بالکل کوئی وجود ہی نہیں ہے اس کے اندر زمری پلاسین ضلع موسیٰ خیل کا ایک سب تحصیل ہے جو کہ تقریبا جہاں پہ 15 ہزار کے لگ بھگ لوگ آباد کار ہیں. وہاں پہ پہلے جو بنیادی ضرورتیں اور بنیادی حقوق جو تھے ان سے تو یہ علاقہ بالکل محروم ہی تھا لیکن اس نئے نقشے کے مطابق اس علاقے کا اس نے نقشے میں کوئی وجود ہی نہیں ہے . سیاسی قائدین اور سیاسی لیڈروں سے ریکویسٹ کی جاتی ہے کہ ووٹ اور اس کے بعد الیکشنز کے ٹائم پہ تو آپ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور بہت سارے فلسفے پیش کرتے ہیں اور جو اپ کی لینگویجز جو ہوتی ہے بالکل سفسٹیکیٹڈ ہوتی ہے لوگوں کو متاثر کرنے اور اپنی طرف راغب کرنے میں. لہذا جب بنیادی حقوق کی بات آتی ہے تب اپ لوگ فرنٹ لائن پہ نہیں ہوتے تو اج جتنی بھی سیاسی قائدین ہیں کسی بھی پارٹی سے ہے جو ضلع موساخیل سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس علاقے اور اس علاقے میں رہنے والوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کے لیے رائٹ آف ائیڈنٹٹی اور بیسک رائٹس جو فنڈامینٹل رائٹس ہیں وہ ان کو مہیا کیے جائے. شکریہ:
چیئرمین شیر علی زمری
Regards:
Chairman Sher Ali Zimriiii

24/09/2023

زمری پلاسین کے لوگ بہت موشکل میں ہے روڈ بلکل چار منتھ سےبند ہے ان علاقوں کے لوگ خاص طور پر الف گزے اور موضع رگزی اور ب گزی بہت مشکل میں ہیں لہذا کچھ رحم کے نظر دیکھ لو ڈپٹی کمشنر موسی خیل سے درخواست ہے روڈ کول دے اور لوگوں سہولتیں فراہم کرے روڈ نہ ہونے کے وجہ سے لوگ مرض کو جنازہ پر ڈاکٹر کے پاس لے جاتے ہیں۔ # چیئرمین شیر علی زمری

13/09/2023

یہ حال ہے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کے اس ھسپتال ۔میں تحصیل درگ کے عوام کو یہاں سے دوائ اور طبی امداد ملے گا عوام میں صرف درگ کے جعفر برداری نہیں بلکہ ایسوٹ زمری ۔قصیرانی بزدار شامل ہیں لیکن درگ میں ایک روایت ہر شعبے میں رکھا گیاہے جوکہ بھی کچھ تحصیل درگ کوملے گا وہ ایک ہی قبیلہ کے ملکیت بن جاتے ہیں جسکا نام جعفر برادری ہیں اس ڈاکٹر کو ہم کس زبان میں مسیحا کہہ دیں جس کے سامنے ایک اللہ کا بندہ خون میں لت پت تڑپ رہا ہے لیکن ڈاکٹر زبان درازی اور چالاکی میں مصروف ہے اور تعصب نفرت سے بھرا ہوا یہ ڈاکٹر میسحا کے بجا ئے نفرت اور تعصب کا نمونہ بھی کہیں تو غلط نہ۔ہوگا سب کچھ ویڈیو میں واضح ہیں لیکن اس مریض کا ھسپتال پر طبی امداد کا حق نہیں کیونکہ یہ زخمی ایسوٹ ہے تحصیل کے آبادی زمری اور ایسوٹ سے پورا کرنے کے علاؤہ تحصیل میں جعفر قوم کے علاؤہ کسی کا حق بھی نہیں اس میں ایک قوم قبلہ جو ہمارے لئے قابل احترام ہے کا قصور نہیں علاج تو راہ گزرتے کوچی کا بھی حق ہے لیکن ڈاکٹر سے لیکر سکول کے کلسٹر ھیڈ تک کوئ ثابت کریں کہ زمری میں ایک نرسری کا کتاب تک سکول ملا زمری کے سکولوں کا ٹاٹ درگ کے گھروں میں بچایا گیا کتابیں پکوڑوں کے شاپ پر فروخت ہوتے ہیں لیکن سب تحصیل زمری کے بچوں کو نہیں ملتا اور جب سے کلسٹر سسٹم متعارف کیا ایک کلسٹر ھیڈ نے بھی زمری کا وزٹ تک نہیں کیا جب کتاب تک نہیں تو کلسٹر بجٹ کا بات کرنا گناہ کبیرہ ہوگا کیونکہ یہ درگ ٹاؤن کا حق ہے باقی صرف خانہ پوری ہے یہی حال ھسپتال ۔وٹر نری ۔اور دیگر تحصیل سے ریلٹیٹ مسائل کا ہے مگر کس سے فریاد کریں نیوٹن کا فارمولا یہاں عملی شکل میں موجود ہیں کہ قوت کے اوپر قوت درگ کے اوپر قوت ہے ہم نے چھپ کا روزہ رکھا لیکن کل کے اس درد ناک ویڈیونے آٹے میں نمک کے برابر لکھنے پر مجبور کیا حقیقت تلخ ضرور ہے لیکن ؟؟؟؟؟

29/07/2023

پچھلے 30 دن سے ضلع موسیٰ خیل کے علاقہ ۔زمری پلاسین۔ جہاں کال نیٹ ورک بند ہے ۔ ٹاور بند ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ پریشان ہیں روابط نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مسائیل کے شکار ہو رہے ہیں ا ۔میں ضلع موسی خیل کی تمام با اثر شخصیات سے گزارش کرتا ہوں کہ کال کنکشن جلد سے جلد دوبارہ بحال کر وا کر لوگوں کو مزید مشکلات سے بچائیں ۔۔۔۔
چئیرمین شیر علی زمری

Address

Zimri Palaseen Musa Khel
Musa Khel

Telephone

+923450142499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zimri's Problems posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Zimri's Problems:

Share

Category