01/09/2025
جے یو آئی ضلع مری کے زیراہتمام مال روڈ مری میں متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے امداد کیمپ قائم ۔۔۔۔
امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی ، سیکرٹری جنرل ندیم اخلاص عباسی جماعتی رہنماوں وذمہ داران کے ہمراہ بنفس نفیس شریک ۔۔۔
جے یو آئی مری سٹی کے امیر مولانا عامر عباسی ، جنرل سیکرٹری فیصل وانی ، امیر یوسی نمبل مفتی عزیز الرحمن عباسی بھی کیمپ میں موجود رہے ۔۔۔ ضلعی سالار عاصم محمود عباسی اور جے ٹی آئی ضلع مری کے صدر صدام محمود بھی کیمپ کا حصہ ۔۔۔
کیمپ پنجاب اور کے پی کے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے لگایا گیا ہے ۔۔۔ امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی مدظلہ نے ملکہ کوہسار کے بیدارمغز مسلمانوں سے اپنے متاثرین بھائیوں کی بحالی میں ہرممکن کردار ادا کرنے اور جے یو آئی مری کی حالیہ امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی ہے ۔۔۔۔
از : میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری
https://www.facebook.com/share/v/19NGj4DtPb/