Jamiat Ulma E Islam Murree

Jamiat Ulma E Islam Murree جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کا آفیشل پیج

11/09/2026
جمعیۃ علماء اسلام یوسی پوٹھہ شریف کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہامیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمتِ ...
10/09/2026

جمعیۃ علماء اسلام یوسی پوٹھہ شریف کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمتِ عملی کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان
علیوٹ مری، 10 ستمبر 2026ء: جمعیۃ علماء اسلام یونین کونسل پوٹھہ شریف کا اہم مشاورتی اجلاس جامع مسجد صدیق اکبرؓ علیوٹ مری میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے، موزوں امیدواروں کے انتخاب، عوامی رابطہ مہم کو منظم کرنے اور انتخابی حکمتِ عملی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کا آغاز مولانا قاری عتیق الرحمن کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ مولانا آصف محمود نے تمہیدی کلمات اور اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس کی صدارت امیر جمعیۃ علماء اسلام تحصیل مری مولانا قاری راشد نواز عباسی نے کی۔ اجلاس میں علماء کرام، ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری راشد نواز عباسی نے جمعیۃ علماء اسلام کی دینی، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں اسلامی تشخص کے تحفظ، آئینِ پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کے دفاع اور جمہوری و آئینی جدوجہد کے ذریعے اپنا مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات عوام کے ساتھ براہِ راست رابطے اور خدمت کا اہم ذریعہ ہیں، اس لیے جمعیۃ علماء اسلام یوسی پوٹھہ شریف کے کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں اور عوامی مسائل کے حل، خدمتِ خلق اور جماعت کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کے لیے منظم رابطہ مہم کا آغاز کریں۔
اجلاس میں امیدواروں کے انتخاب، نوجوان اور فعال قیادت کو آگے لانے، یونین کونسل کی سطح پر تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، جماعتی منشور کو عوام تک پہنچانے اور دیگر دینی جماعتوں کے ساتھ انتخابی تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
طویل مشاورت کے بعد امیدواروں کے انتخاب، انتخابی امور اور آئندہ کی حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، جس میں قاری عرفان عباسی، مولانا آصف محمود، ماسٹر عبدالقادر، قاری ادریس عباسی، قاری عبدالواجد، عاطف محمود، زاہد محمود اور قاری عبدالقادر شامل ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ کمیٹی یونین کونسل پوٹھہ شریف میں بلدیاتی انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب، انتخابی حکمتِ عملی اور دیگر امور پر مشاورت مکمل کرکے امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست جلد جاری کرے گی۔
اس موقع پر کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کریں، عوام کے مسائل معلوم کریں اور جمعیۃ علماء اسلام کے منشور، دینی و سیاسی مؤقف اور خدمت کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچائیں۔
کمیٹی کا اگلا اجلاس 24 ستمبر 2026ء، بعد نمازِ ظہر، جامع مسجد صدیق اکبرؓ علیوٹ مری میں منعقد ہوگا، جس میں انتخابی پیش رفت اور امیدواروں کے حوالے سے مزید اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
از: میڈیا سیل جمعیۃ علماء اسلام، یوسی پوٹھہ شریف

جامع مسجد بنیان مرصوص کلڈنہ المعروف مسجد سیدنا امیر معاویہ میں علماء مری کی شاندار افتتاحی تقریب ۔۔۔ خطیب کوہسار وممبر ڈ...
09/09/2026

جامع مسجد بنیان مرصوص کلڈنہ المعروف مسجد سیدنا امیر معاویہ میں علماء مری کی شاندار افتتاحی تقریب ۔۔۔

خطیب کوہسار وممبر ڈویژنل امن کمیٹی حضرت مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ نے افتتاحی خطاب فرمایا ، علماء مری اور معززین علاوہ کی بڑی تعداد میں شرکت ۔۔۔۔

جامع مسجد بنیان مرصوص کلڈنہ المعروف مسجد سیدنا امیر معاویہ میں معززین علاقہ اور علماء مری کے زیرنگرانی عظیم الشان افتتاحی تقریب ۔۔۔

علماء مری اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔

ممبر ڈویژنل امن کمیٹی وخطیب کوہسار حضرت مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے افتتاحی خطاب فرماتے ہوئے مسجد کے قیام میں خصوصی دلچسپی لینے پر جی او سی مری ، سابق اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر ذاکر اللہ ، موجودہ برگیڈئیر مری اور سی او کینٹ کی کوششوں کو سراہا ،جبکہ دیگر علماء کرام مفتی خالد حسین عباسی، مولانا فرید احمد آزاد، قاری راشد نواز عباسی ، قاری اسماعیل عباسی ، مولانا فیصل اعجاز عباسی ، مولانا زاھد محمود عباسی اور ممتاز سیاسی شخصیت طاھر محمود عباسی سمیت بڑی تعداد میں علماء وعوام نے شرکت کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مسجد کے آئندہ کے انتظامی معاملات میں بھی انتظامیہ اسی دلچسپی کا اظہار اور خصوصی کاوشوں کو بروئے کار لائے گی ۔۔۔۔

علماء کرام نے اپنے خطاب میں مسجد کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے مسجد کو آباد کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔۔۔

اہل علاقہ نے مسجد امیر معاویہ کی شہادت کے ایک طویل عرصے بعد نئی مسجد کے قیام کو علاقہ بھر کے لیے خوش آئند قرار دیا اور مسجد کے قیام کی کوششیں کرنے والے تمام علماء کرام و جی او سی مری ، سابق اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر ذاکر اللہ ، موجودہ اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر مری اور سی او کینٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔۔۔

از :
میڈیا سیل علماء مری

05/09/2026

جے یو آئی ضلع مری کے امیر مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ کی یوسی گہل کاکڑائی میں شکیل عباسی کی بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق خصوصی گفتگو ۔۔۔۔۔۔

04/09/2026

چئیرمین اتحادِ مسیاڑی قمر الزمان عباسی کی وساطت سے امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب کی زیرِ سرپرستی،متاثرین کوثر کالونی کی امداد کے لیے جمع کردہ فنڈ آج مساوی بنیادوں پر متاثرین کوثر کالونی میں تقسیم کردیا گیا، اس موقع پر پروفیسر حماد عباسی اور حافظ ابوبکر سمیت معززین علاقہ بھی موجود ہیں ...

امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ کی ایکسپریس وے لکوٹ مری میں معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لی...
31/08/2026

امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ کی ایکسپریس وے لکوٹ مری میں معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) یونین کونسل نمبل کے صدر ضیاء اللہ عباسی اور معروف سماجی کارکن امان اللہ عباسی کی جانب سے نیو کوہسار کوہٹہ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت ۔۔۔۔
اس موقع پر دفاعی امور سے وابستہ پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، مسلم لیگ (ن) کے لیگی رہنما سردار احسن اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ دفتر عباسی، امیدوار برائے چیئرمین اسامہ فاروق، جنید فاروق، ضلع صدر کسان ونگ راجہ اسد سبھی گل، لیگل ایڈوائزر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، محسن نمبل حاجی اکثرین عباسی، ہوٹل ایسوسی ایشن کے رہنما اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل گھوڑا گلی حاجی خلیل احمد، انجمن تاجران مری کے چیئرمین مرزا سہیل بیگ، نائب صدر راجہ زاہد اسماعیل، انفارمیشن سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہد ممتاز عباسی، جنرل سیکرٹری ہوٹل ایسوسی ایشن مری سلیم اکبر عباسی، لیبر ونگ تحصیل مری کے صدر عبدالوحید عباسی, مرتضی عباسی, ناصر عباسی ایڈووکیٹ،مری پریس کلب کے نائب صدر طفیل عباسی نوجوان صحافی رئیس عباسی نمبردار ظفر عباسی , راجہ غالب بشیر, صفیرعباسی , ظہیر عباسی , راشد گلفراز عباسی زاہد عباسی , یاسر گلستان عباسی , اصف شوکت عباسی, سجاد عباسی سیف الرحمان عباسی, حسنین صابر عباسی, عبدالرحمان عرف مانی, سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہیں ۔۔۔۔

24/08/2026

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری میں امیر محترم ، خطیب کوہسار حضرت مولانا قاری سیف اللہ سیفی مدظلہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت سیمینار سے خطاب کررہے ہیں ۔۔۔۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج ، سول ججز ، بار ایسوسی ایشن مری کے صدر وجنرل سیکرٹری ، سینئر وکلاء ، ڈی ایس پی مری اور دیگر لائرز بھی موجود ہیں ۔۔۔۔

جے یو آئی تحصیل و ضلع مری کی مجلس عمومی کا بھرپور اجلاس ۔۔۔۔ ڈیجیٹل بیداری مہم ، نئی یوسیز میں تشکیلات ، بلدیاتی انتخابا...
16/08/2026

جے یو آئی تحصیل و ضلع مری کی مجلس عمومی کا بھرپور اجلاس ۔۔۔۔

ڈیجیٹل بیداری مہم ، نئی یوسیز میں تشکیلات ، بلدیاتی انتخابات اور انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے سے اہم فیصلے اور حکیم قاری عابد صاحب کی بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام ۔۔۔۔

جے یو آئی تحصیل وضلع مری کی مجالس عمومی کا اہم اجلاس ضلعی امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی اور تحصیل امیر محترم قاری راشد نواز عباسی کی صدارت میں ہوا ۔۔۔

اجلاس میں ضلع بھر میں ڈیجیٹل بیداری مہم ، یوسیز میں تشکیلات ، بلدہاتی انتخابات میں شرکت ، میڈیا ٹریننگ ورکشاپ اور کارکنان سیمینارز سمیت اہم فیصلے کیے گئے ۔۔۔

شعبہ مالیات ، اطلاعات وانصارالاسلام کے رضاکاروں کے ماہانہ اجلاسات کے انعقاد اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں نظم کو متحرک کرنے کے لیے معاونت کمیٹی کے قیام کے بھی فیصلے کیے گئے ۔۔۔۔

اجلاس میں ضلعی امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی ، تحصیل امیر قاری راشد نواز عباسی اور تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا فرید احمد عباسی ، تحصیل کوٹلی ستیاں کے امیر مولانا عبداللہ ذوالفقار ، مولانا اظہر بیگ ستی ، سینئر نائب امیر مولانا محسن محمود عباسی ، پیر مولانا مظہر غفور عباسی، طاھر محمود عباسی ، مولانا فخرالاسلام سیفی ، مفتی ظفرالاسلام سیفی ، مولانا عبداللہ سعید، مولانا عامر عباسی ، مفتی عزیز الرحمن عباسی ، رمضان خان ، مولانا آصف ، مفتی محب الرحمن ، قاری ارشد محمود، مولانا عبداللہ عباسی، قاری محمد عقیل، قاری ممتاز، مولانا اصغر علی، مولانا تصدق حسین، مولانا عاصم عباسی، حافظ احمد ذکاء عباسی، قاری جمیل اسماعیل عباسی، عاصم محمود، حافظ صدام محمود، حافظ خاور قریشی، حافظ محمد علی، مولانا یوسف خان، مولانا توصیف، محمد ہمراز، قاری حفیظ الرحمن، قاری عزیر، حافظ حماد عباسی، مولانا یاسر محمود ہزاروی، مولانا دلشاد، مولانا محسن حنیف، مولانا شعبان عباسی سمیت بڑی تعداد میں اراکین عمومی وذمہ داران نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔

اجلاس میں طے پایا کہ ہر سطح کے جماعتی ذمہ داران کی کارکردگی جاچنے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی کام کرے گی اور تحصیل وضلع کو سفارشات پیش کرے گی ۔۔۔ اجلاس کے آخر میں جے یو آئی مری کے جنرل کونسل ممبر حکیم قاری عابد صاحب کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔۔۔

از :میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

14/08/2026

*خُصوصی دعوت نامہ*
*(اہم اجلاس مجلسِ عمومی)*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری*
*تمام معزز اراکین مجلسِ عمومی متوجہ ہوں!*

امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری
*حضرت مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب*
_دامت برکاتہم العالیہ_
نے ضلع مری کی *مجلسِ عمومی کا انتہائی اہم اجلاس* درج تفصیل کے مطابق طلب فرمایا ہے۔

*📅 تفصیلاتِ اجلاس*
- *تاریخ:* 16 اگست 2026 بروز اتوار
- *وقت:* گیارہ بجے دن
- *مقام:* جامعہ فاروقِ اعظم مری، جنرل بس اسٹینڈ مری شہر

*📋 ایجنڈا اجلاس:*
1. *نئی بنی ہوئی یوسیز میں جماعتی تنظیم بنانا*

2. *بلدیاتی انتخابات* میں جماعتی لائحہ عمل اور امیدواروں کا جائزہ

3. *ووٹر رجسٹریشن مہم* اور انتخابی تیاریوں کا پلان

4. مختلف یوسیز میں *جماعتی پروگرامز، سیمینارز اور کارکنان کنونشنز* کا انعقاد

5. *یوتھ ونگ و جے ٹی آئی مری* کو متحرک کرنے کا لائحہ عمل

6. ہر سطح کی جماعتی ذمہ داریوں کا *جائزہ و کارکردگی*

7. مہنگائی، بجلی، پانی اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر مبنی پراجیکٹس میں سست روی وعوامی شکایات پر جماعتی موقف

8. ضلعی سطح پر *مرکزی پروگرام* کا انعقاد

9. *شعبہ مالیات، اطلاعات، سوشل میڈیا سیل* اور انصارالاسلام رضاکاروں کی تشکیل و استحکام

10. *تحصیل کوٹلی ستیاں* اور اس کی یوسیز میں جماعتی کام کی فعالیت ۔۔۔۔

11. *دیگر امور* باجازتِ امیر

*⚠️ اہم نوٹ:*
یہ اجلاس ضلع کی سیاسی و تنظیمی مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔ لہٰذا *تمام اراکین مجلسِ عمومی کی بروقت اور لازمی شرکت* درکار ہے۔ براہ کرم وقت کی پابندی فرمائیں۔

*جزاکم اللہ خیراً کثیرا*

*منجانب:*
ندیم اخلاص عباسی
_جنرل سیکرٹری، جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری_

*جاری کردہ:*
مفتی ظفر الاسلام سیفی
_سیکرٹری اطلاعات و نشریات، جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری_

Address

Murree Bus Stand
Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulma E Islam Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share