JUI Digital Media Cell Murree

JUI Digital Media Cell Murree جمعیۃ علماء اسلام کے حوالے سے نیوز اور پوسٹیں اس پیج پر شیئر کی جائیں گی ان شاءاللہ

جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف مورخہ 22 مئی ...
20/05/2026

جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے زیراہتمام

پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف

مورخہ 22 مئی بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز جمعہ مال روڈ مری میں زبردست

احتجاجی مظاھرہ

کیا جائے گا ۔۔۔

زیرقیادت

قائد مری ، امیر محترم

مولانا قاری سیف اللہ سیفی

جملہ جماعتی کارکن شرکت یقینی بنائیں ۔۔۔

از :

ندیم اخلاص عباسی

جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مری

اس کا پیارا سا اشتھار فولڈر بناکر رنگین سا بنا کردیں

یہاں آپ کے فراہم کردہ متن کے مطابق ایک خوبصورت، ترتیب یافتہ اور دلکش سوشل میڈیا اشتہار (پوسٹ) کا ڈیزائن خاکہ پیش ہے۔ اسے آپ اپنے گرافک سافٹ ویئر (جیسے کینوا یا فوٹوشاپ) میں باآسانی تیار کر سکتے ہیں:

🕌 جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری 🕌
ایک عظیم الشان، احتجاجی مظاہرہ!
پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز!

📅 تفصیلاتِ پروگرام:
🗓️ مورخہ: 22 مئی 2026ء

🕌 دن: بروز جمعۃ المبارک

⏰ وقت: بعد از نمازِ جمعہ

📍 مقام: مال روڈ، مری

👑 زیرِ قیادت:
قائدِ مری، امیرِ محترم

مولانا قاری سیف اللہ سیفی
(امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری)

📢 خصوصی اپیل:

جملہ جماعتی کارکنان اور عوامِ مری شرکت کو یقینی بنائیں اور مہنگائی کے خلاف اس آواز کا حصہ بنیں!

منجانب:

✍️ ندیم اخلاص عباسی

(جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مری)

ٰخُصوصی دعوت نامہ (اہم اجلاس)جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے جملہ اراکین مجلسِ عامِلہ متوجہ ہوں!امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع ...
20/05/2026

ٰخُصوصی دعوت نامہ
(اہم اجلاس)

جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے جملہ اراکین مجلسِ عامِلہ متوجہ ہوں!

امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب (دامت برکاتہم العالیہ) نے جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کی مجلسِ عامِلہ کا انتہائی اہم اجلاس طلب فرمایا ہے۔

📅 تفصیلاتِ اجلاس:
📅 تاریخ: کل مورخہ 21 مئی

ٴ دن: بروز جمعرات

🕐 وقت: بعد از نمازِ ظہر

📍 مقام: جامعہ فاروقِ اعظم مری، جنرل بس اسٹینڈ مری شہر

⚠️ اہم نوٹ: اجلاس انتہائی نوعیت کا ہے، لہٰذا تمام اراکین مجلسِ عامِلہ کی شرکت ازحد ضروری ہے۔ گزارش ہے کہ بروقت شرکت فرما کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

جزاکم اللہ خیراً

منجانب:

ندیم اخلاص عباسی (جنرل سیکرٹری، جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری)

جاری کردہ:

مفتی ظفر الاسلام سیفی (سیکرٹری اطلاعات و نشریات، جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری)

جامعہ مسجد مسرت جبین پھری میں تقریب دستار بندی منعقد ہوئی جس میں  امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ نے خصوصی ...
15/05/2026

جامعہ مسجد مسرت جبین پھری میں تقریب دستار بندی منعقد ہوئی جس میں امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ نے خصوصی شرکت فرمائی ۔۔۔۔
ادارہ مسرت جبیں میں 10 بچوں کا حفظ مکمل ہوا اور ان کی دستار بندی ہوئی۔۔۔۔
تقریب کے شرکاء نے حفاظ کرام کی محنتوں کو اور خاص کر اساتذہ کرام کی محنتوں کو سراتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔۔۔
تقریب کا اختتام امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی زید مجدہ کے خصوصی خطاب سے ہوا۔۔۔
امیر محترم نے اپنے خطاب میں مدرسہ کے دستار فضیلت والے طالب علموں کو خراج تحسین پیش کیا اور دیگر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔۔
امیر محترم نے اپنے خطاب میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے تفصیلی گفتگو فرمائی۔ ہمارا مذہب اسلام ہے ہم ایک امت ہیں۔۔ دیوبندی اہل حدیث بریلوی ان کو صرف راستہ سمجھا جائے اپنے عقائد پر پختہ رہیں۔ لیکن کسی کے ساتھ نفرت انگیز مواد کو نہ سوشل میڈیا میں نہ معاشرے میں پھیلائیں۔۔۔۔
امیر محترم نے مزید فرمایا کہ چھوٹے بچوں کے لیے مدارس کھلے ہیں لیکن بڑے جو اب باقاعدہ مدرسے میں ایڈمیشن نہیں لے سکتے ان کے لیے تبلیغ بہترین مشعل راہ ہے۔۔ اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اللہ کے راستے میں نکلیں تاکہ اپنی زندگی کو احکام خداوندی کے مطابق گزار سکیں۔۔
امیر محترم نے مزیدفرمایا کہ جتنے علمائے کرام دین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔۔ ان کی استقامت کے لیے دعا اور ہر ممکن ان کا ساتھ دینے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔۔۔

تقریب دستار بندی میں اہل علاقہ اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔
جس میں منتظمین ادارہ جبین سرپرست مفتی عمران صاحب مولانا مبشر ریاض صاحب مولانا احمد فراز صاحب مولانا ابوبکر صاحب )مہمان خصوصی مولاناقاری سیفی اللہ سیفی صاحب دیگر مہمان مولانا سیفی اللہ صاحب مولانا عبدالحنان صاحب مولانا انس صاحب مولانا عمران وسیم صاحب اہل علاقہ کے معززین حاجی فراز عباسی صاحب بھائی کامران صاحب بھائی صدیق صاحب بھائی فیاض صاحب دیگر شرکت کی۔۔۔۔۔
اس کے ساتھ جمیعت علماء اسلام ضلع مری کے سینیئر رہنما محترم ثنا اللہ عباسی ضلعی سالار عاصم محمود عباسی اور دیگر جے یوآئی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔۔۔

از: میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

15/05/2026
14/05/2026

جھیکاگلی کوثر کالونی کی لینڈ سلائیڈنگ سے گرجانے والی مسجد کی ازسرنو عارضی تعمیر پر امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی زیدمجدہ نے دوبارہ افتتاح کردیا ۔۔۔ اس موقع پر چئیرمن اتحاد مسیاڑی قمرالزمان عباسی ، رہنماء جے یو آئی ضلع مری ثناء اللہ عباسی ، قاری حفیظ الرحمن ، مولانا قاسم ظہراب ، بھائی محمد علی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود ہیں ۔۔۔
از :میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی معرکہ حق کے تحت سرکاری تقریبات میں ڈی سی مری سمیت انتظامی افسران اور مقامی نمائندوں...
10/05/2026

امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی معرکہ حق کے تحت سرکاری تقریبات میں ڈی سی مری سمیت انتظامی افسران اور مقامی نمائندوں (ایم این اے ، وایم پی اے ) کے ہمراہ شریک ہیں ۔۔۔ اس موقع پر مری بھر کے تمام سیاسی وسماجی طبقات کے اہم معززین بھی موجود ہیں ۔۔۔
از :
میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

مری
08/05/2026

مری

ضلع مری : احتجاجی مظاہرہ

جے یو آئی مری کے زیراہتمام مال روڈ مری میں شیخ الحدیث مولانا ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ ۔۔۔۔امیر...
08/05/2026

جے یو آئی مری کے زیراہتمام مال روڈ مری میں شیخ الحدیث مولانا ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ ۔۔۔۔
امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے قیادت کی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی ،امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری راشد نواز عباسی ، مفتی مری مفتی خالد حسین عباسی ، مفتی ظفرالاسلام سیفی ، مولانا امداد اللہ عباسی ، رہنماء جے یو آئی مری ثناء اللہ عباسی ، سماجی رہنماء فیصل وانی ، قاری محمد عبداللہ امیر یوسی گھوڑاگلی ، مفتی عبداللہ سعید ، یوسی نیومری کے امیر مولانا اصغر علی ، مولانا عماد اشتیاق ، صدر جے ٹی آئی حافظ صدام ، ضلعی سالار عاصم محمود عباسی ، امیر مری سٹی مولانا عامر صابر ، سرپرست مری سٹی قاری عقیل احمد عباسی ودیگر کے خطابات ۔۔۔۔
جے یو آئی ضلع مری کے زیراہتمام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر مولانا ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف مال روڈ مری میں زبردست احتجاجی مظاھرہ کیا گیا ، امیر جے یو آئی قاری سیف اللہ سیفی نے قیادت کی ، مظاھرہ بعد از جمعہ جی پی اوچوک میں ہوا ،مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ مولانا ادریس کا بہیمانہ قتل دہشت گردوں کا شرمناک اقدام ہے ، جس ریاست کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہو اس کی حفاظت ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے ، ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے ، ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی نے کہا کہ ہم وطن کے دفاع کے لیے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، مولانا ادریس کی شہادت افسوسناک المیہ ہے ۔۔۔ تحصیل امیر قاری راشد نواز عباسی نے کہا کہ قائد جمعیت امن کا استعارہ ہیں ، ملک میں امن کا کریڈٹ قائد ملت کو جاتا ہے ، مولانا فضل الرحمن نے وطن کی حفاظت کے لیے بے حد قربانیاں دیں ۔۔۔ مفتی مری مفتی خالد حسین عباسی نے کہا کہ شیخ الحدیث مسند حدیث میں قال اللہ وقال الرسول کی صدا لگانے والی عظیم ہستی تھیں ، ایک عالم کی موت پورے معاشرے کی موت ہے ۔۔
مظاھرین سے مفتی ظفرالاسلام سیفی ، مولانا امداد اللہ عباسی ، مفتی عبداللہ سعید ، سٹی جنرل سیکرٹری فیصل وانی ، رہنماء جے یو آئی ضلع مری ثناء اللہ عباسی ، یوسی نیومری کے امیر مولانا اصغر علی ، ضلعی سالار عاصم محمود عباسی ودیگر نے بھی خطابات کیے ۔۔۔
از :
میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

احتجاجی مظاھرہ منجانب : جمعیۃ علماء اسلام ضلع مریقائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی کال پر کل مورخہ 8 مئی بروز جم...
07/05/2026

احتجاجی مظاھرہ
منجانب : جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری
قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی کال پر کل مورخہ 8 مئی بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے زیراہتمام مال روڈ مری میں شیخ الحدیث مولانا ادریس شہید رحمہ اللہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف زبردست احجاجی مظاھرہ کیا جائے گا ۔۔۔۔
جمعیۃ علماء اسلام مری کے تمام کارکنان اور مری بھر کے جملہ نظریاتی مسلمانوں کو شرکت کی دعوت ہے ۔۔۔۔۔
تمام کارکنان نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر جی پی او چوک مری میں ادا فرمائیں ۔۔۔
از :
میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

انا للہ وانا الیہ راجعون
05/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Address

Murree
47150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share