26/08/2022
جمعیت علمائے اسلام تحصیل مری کی طرف سے امدادی مہم برائے سیلاب زدگان شروع کردی گئی ہے ,اس ضمن میں جے ٹی آئی تحصیل مری کے فعال نوجوانوں پر مشتمل ٹیمیں صدر جے ٹی آئی تحصیل مری حافظ عبداللہ جاوید کی قیادت میں تشکیل دے دی گئی ہیں ,جمعة المبارک کے دن مختلف مقامات پر جے ٹی آئی تحصیل مری کے کیمپس لگائے گے جن میں معاونین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ,امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے تمام معاونین کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امدادی مہم آمدہ جمعرات تک جاری رہے گا ,متاثرین تک رقوم اور دیگر اشیاء کو امانت سجھ کر پہنچایا جائے گا ۔۔۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن زہدمجدہ کے حکم پر ملک بھر کی طرح مری میں بھی مہم جاری رہے گی ۔۔۔۔ اللہ تعالی متاثرین کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں ,اہل خیر اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔۔۔۔ صدر جے ٹی آئی تحصیل مری حافظ عبداللہ جاوید کے مطابق ورکرٹیموں میں حافظ عماد اشتیاق ,حافظ عبدالوارث ,حافظ مصلح سجاد ,حافظ سلمان ,حافظ فخرالاسلام ,عاصم خالد اور حافظ مجیب الرحمن کے علاوہ متعدد کارکنوں نے حصہ لیا ۔۔۔ اس سلسلے کا ایک انتہائی اہم مرکزی کیمپ قائد مری قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں مال روڈ مری میں کل بروز ہفتہ لگایا جائے گا ۔۔۔۔ امیر محترم نے جملہ کارکنوں کو بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔۔۔۔
از: میڈیا سیل جے یو آئی وجے ٹی آئی تحصیل مری