07/09/2026
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی زون ملتان۔
اشتہاری انسانی اسمگلر کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ غازی خان کی کارروائی.
ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون ارتضیٰ حیدر صاحب کی ہدایات پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ غازی خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہریار کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم افضال حسین ولد الٰہی بخش کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 280/2020، زیر دفعہ 406 تعزیراتِ پاکستان درج ہے۔
ملزم نے شکایت کنندہ ممتاز احمد سے خود سمیت اس کے خاندان کے 5 افراد کو سعودی عرب عمرہ ویزہ پر بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 58 ہزار روپے وصول کیے، تاہم رقم وصول کرنے کے بعد ر دھوکہ دہی کی۔
واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان۔ ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA