08/08/2026
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہنگو میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاروائی میں 7 دہشتگردوں کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار
قوم اس نوجوان افسر کو ہمیشہ یاد رکھے گی جو اپنی دھرتی اور اس کے دشمنوں کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا رہا: بلاول بھٹو زرداری کا شہید کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت
ہمار ے جوانوں کا لہو محض ایک قربانی نہیں بلکہ یہ عہد ہے کہ قوم کبھی دہشت گردی کی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی: بلاول بھٹو زرداری