PERA FORCE Multan City

PERA FORCE Multan City PERA FORCE Multan City official Facebook channel.

ملتان سٹی میں ناجائز تجاوزات اور پرائس کنٹرول سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ فرمائیں...
07/09/2026

ملتان سٹی میں ناجائز تجاوزات اور پرائس کنٹرول سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ فرمائیں۔
0619220590
شکریہ

29/08/2026

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم صاحب — ملتان آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ❤️

آپ نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت، خلوص اور قانون کے مطابق انجام دیں۔ ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے تاجروں اور دکانداروں تک بلاامتیاز کارروائی، ناجائز تجاوزات میں کمی اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے میں آپ کا کردار قابلِ تحسین رہا۔

پیرا فورس ملتان سٹی کے افسران و جوانوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں آپ کا کھڑا ہونا آپ کی بہترین قیادت اور انسان دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ کی محنت، خدمات اور تعاون کو ملتان ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گا۔ 🌹

25/08/2026

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر مبشر قیوم اور ADC انفورسمنٹ میڈم زاہرہ نور نے مختلف ریڑھی بازاروں کا وزٹ، جہاں ریڑھی بانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور مشکلات سنے۔

افسران نے ریڑھی بانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ریڑھی بانوں کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کریں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔

24/08/2026

کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ⚠️

پیرا فورس ملتان سٹی کے انفورسمنٹ افسر علی اکبر نے وہاڑی روڈ پر دکانداروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور اپنے کاروباری مقامات کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ شہری بھی شہر کو صاف، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صاف ستھرا اور خوبصورت ملتان ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صاف ملتان، خوبصورت ملتان — ذمہ داری ہم سب کی!

رشید آباد فلائی اوور کے نیچے ناجائز تجاوزات کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے پر پیرا فورس ملتان سٹی...
22/08/2026

رشید آباد فلائی اوور کے نیچے ناجائز تجاوزات کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے پر پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کروائی۔پیرا ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فلائی اوور کے نیچے قائم تجاوزات کو ہٹوا دیا اور عوام کے لیے راستہ کلیئر کروا دیا۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں شکایت درج کروائے 0619220590 یا ہمارے ساتھ GPS کیمرا کے ساتھ تصویر شیئر کریں

22/08/2026

وہاڑی روڈ پر بہترین نظم و ضبط، ٹریفک اور روزگار ساتھ ساتھ

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر پیرا فورس ملتان سٹی کی زیرِ نگرانی وہاڑی روڈ، نزد 9 بہار نہر، پر ریڑھی بانوں کو منظم انداز میں ایک لائن میں کھڑا کر دیا گیا۔

اس اقدام سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ریڑھی بانوں کا روزگار بھی جاری رہے گا۔
منظم ریڑھیاں نہ صرف عوامی سہولت میں اضافہ کریں گی بلکہ وہاڑی روڈ کی خوبصورتی اور مجموعی منظر کو بھی مزید بہتر بنائیں گی۔

انتظامیہ کا عزم: صاف، خوبصورت، منظم ملتان۔

21/08/2026

ملتان میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی ملتان شہر کے مختلف چوکوں اور اہم شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کروا کر راستے کلیئر کر دیے گئے، جس سے شہریوں کی آمدورفت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔

ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں شہر کو صاف، خوبصورت اور ٹریفک کے لیے بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ شہری بھی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

📢 درست پیمائش، عوام کا حق!پیرا فورس ملتان سٹی کے SDEO مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر علی اکبر نے اپنی ٹیم کے ہ...
20/08/2026

📢 درست پیمائش، عوام کا حق!

پیرا فورس ملتان سٹی کے SDEO مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر علی اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خانیوال روڈ ملتان پر مختلف پیٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے۔

⛽ کم پیمائش پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
⚖️ درست پیمانہ عوام کا بنیادی حق ہے اور کم پیمائش قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پیرا فورس ملتان سٹی کی جانب سے عوام کے حقوق کے تحفظ اور شفاف پیمائش کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

📞 شکایات کے لیے: 0619220590

#ملتان #انفورسمنٹ

20/08/2026

گردیزی مارکیٹ کا دورہ

پیرا فورس ملتان سٹی کے SDEO مبشر قیوم نے گردیزی مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے ایک ہی طرز کے شیڈز نصب کرنے کی ہدایت کی، تاکہ دکانداروں اور خریداروں کو سہولت کے ساتھ بازار بھی خوبصورت اور منظم نظر آئے۔

#ملتان #بازار

18/08/2026

وہاڑی روڈ پر ریڑھی بانوں سے ملاقات

پیرا فورس ملتان سٹی کے SDEO مبشر قیوم نے وہاڑی روڈ پر ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہیں تلقین کی گئی کہ تمام ریڑھیاں ایک ہی طرز اور ایک ہی لائن میں ترتیب کے ساتھ کھڑی کی جائیں۔

اس اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کے روزگار کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی بھی بحال رکھنا ہے۔ انتظامیہ اور ریڑھی بانوں کے باہمی تعاون سے سڑک پر نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA FORCE Multan City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share