Punjab Food Authority Multan

Punjab Food Authority Multan Punjab Food Authority Multan

22/08/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ شاپ اور ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ پر کارروائی، ساڑھے 4 من مضر صحت گوشت، 40 کلو ممنوعہ اجزاء تلف، ملزمان کیخلاف مقدمات درج۔۔
Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

بہتر غذائیت، بہتر صحتپنجاب فوڈ اتھارٹی، بی ایف ایم ملتان کی جانب سے **امتیاز مال، ملتان** میں **غذائیت آگاہی و نیوٹریشن ...
03/08/2026

بہتر غذائیت، بہتر صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی، بی ایف ایم ملتان کی جانب سے **امتیاز مال، ملتان** میں **غذائیت آگاہی و نیوٹریشن اسیسمنٹ کیمپ** کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران آنے والے شہریوں کی **قد، وزن، BMI** اور دیگر غذائی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متوازن غذا، صحت مند طرزِ زندگی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مفید رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے غذائیت سے متعلق آگاہی نہایت اہم ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام میں صحت مند غذائی عادات کے فروغ اور متوازن غذا کے شعور کو عام کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

*آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (APWA) ملتان* میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائیت سے آگاہی سیمینار اور نیوٹریشن کاؤنسلن...
31/07/2026

*آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (APWA) ملتان* میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائیت سے آگاہی سیمینار اور نیوٹریشن کاؤنسلنگ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ APWA کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نام تعریفی خط ہماری ٹیم کی کاوشوں کا بہترین اعتراف ہے۔ صحت مند معاشرہ، ہماری مشترکہ ذمہ داری۔ 🌿
Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

17/07/2026

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں سبحان پور میں جوس پلانٹ پر کارروائی، 5 من سے زائد گلے سڑے اور بدبودار آم تلف، جوس پلانٹ مالکان کو بھاری جرمانہ عائد۔۔

13/07/2026

ممنوعہ اور ناقص خوراک بیچنے اور تیار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ملتان میں پاپڑ فیکٹری اور پان شاپ کی انسپکشن، 500 لیٹر ناقص اور حشرات زدہ مکسچر، 172 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف، پاپڑ فیکٹری کو 50 ہزار اور پان شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد۔۔
Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

07/07/2026

خراب انڈوں سے بیکری آئٹمز کی تیاری کا بڑا منصوبہ ناکام، پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی بستی خدا بخش میں بیکری کی انسپکشن، 100 درجن سے زائد خراب انڈے تلف، بیکری مالک کیخلاف ایف آئی آر درج

06/07/2026

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن!
ملتان میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، 100 درجن سے زائد خراب انڈے تلف، جعلسازی پر بیکری مالک کیخلاف مقدمہ درج۔
تفصیلات ویڈیو میں۔۔۔
www.pfa.gop.pk

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Livestock and Dairy Development Department Punjab Food Safety & Consumer Protection Department Home Department, Punjab

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آگنائزیشن اور یونائٹڈ نیشن اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کے تعاون سے ہوٹل ...
02/07/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آگنائزیشن اور یونائٹڈ نیشن اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کے تعاون سے ہوٹل ون، ملتان میں کسان سہولت کاروں کے لیے ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر آفتاب قمر، پرنسپل، پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول ملتان نے فوڈ سیفٹی، فوڈ ہائیجین، خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں، فوڈ سیکیورٹی، اور کیڑے مار ادویات کے محفوظ استعمال کے بارے میں ایک معلوماتی سیشن دیا۔ سیمینار میں جناب طاہر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر، EPA ملتان، اور FAO پروجیکٹ کی سربراہ محترمہ Noella kamwendo نے بھی شرکت کی۔ سیشن میں محفوظ خوراک کی ہینڈلنگ، خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام، ذمہ دار کیڑے مار ادویات کے استعمال اور پائیدار خوراک کی پیداوار پر زور دیا گیا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ خوراک کی حفاظت سے متعلق آگاہی کو فروغ دیں اور صحت مند اور محفوظ خوراک کے نظام کے لیے اپنی کاشتکاری برادریوں میں علم کا اشتراک کریں۔ سیمینار کا اختتام شرکاء اور نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ہوا۔
FAO Pakistan
Punjab Food Authority Govt of Punjab

29/06/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کےخلاف شکنجہ سخت!
ملتان میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی اچار پروڈکشن یونٹ اور کریانہ سٹور کی چیکنگ، 1 من فنگس زدہ اچار اور ملاوٹی مرچیں تلف، جعلسازی پر کریانہ سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج، اچار یونٹ مالکان کو بھاری جرمانہ عائد۔
تفصیلات ویڈیو میں۔۔

www.pfa.gop.pk

Govt of Punjab Punjab Food Authority Deputy Commissioner Multan commissioner Multan official 🦅

29/06/2026

صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ!
فوڈ سیفٹی ٹیم کا ملتان میں کریانہ سٹور پر چھاپہ، بھاری مقدار میں فنگس زدہ اچار اور ملاوٹی مرچیں تلف، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد، ملزم گرفتار۔

www.pfa.gop.pk


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Salma Butt PMLN Livestock and Dairy Development Department Punjab Home Department, Punjab DIG Ops Lahore Police

Address

Al Raheem House Near BZU Metro Station Bosan Road Multan
Multan
66000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Food Authority Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share