JTI Multan Official

JTI Multan Official JTI is a purely ideological movement which is free from all kinds of sectarianism and prejudices.

10/04/2026

پریس ریلیز
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کا فہمیدہ لغاری کے واقعے پر شدید ردِعمل، تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش
اسلام آباد/میرپورخاص:
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین نے محمدی میڈیکل کالج میرپورخاص کی تھرڈ ایئر کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودسوزی کے افسوسناک اور المناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی صدر ملک محمد اویس اور جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نمبر کم زیادہ دینے کے بہانے طالبات کو ہراساں کرنا اور انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر کے موت کے دہانے تک پہنچانا ایک نہایت سنگین اور قابلِ مذمت جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز تعلیمی اداروں سے نوجوان طالبات کی لاشوں کا ملنا پورے تعلیمی نظام اور متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان واقعات کے پس منظر کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا جاتا اور نہ ہی ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جاتی ہے، جس کے باعث ایسے افسوسناک واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مرکزی ارکانِ مجلسِ عاملہ حافظ اختر علی، عبد الخالق صدیقی، ابوذر وزیر، حافظ سجاد قاسمانی، محکم دین بروہی، محمد عثمان قاسمی، ادریس سبحانی، ملک معین الدین، حافظ محمد عظیم، اکرام کھرل، حنین خان، صدیق اللہ شملانی، عبدالغفور سمالانی، جبکہ صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز طاہر شاہ، فرمان اللہ ایڈووکیٹ، ملک محمد عدیل، راؤ ساجد شمس ، اسامہ محمود ہالیجوی، محمد علی درس، حکمت اللہ کاکڑ، سرفراز احمد لانگو، آفتاب اللہ، محمد آفریدی، امیر اللہ وزیر ل، امین اللہ خاکسار اور دیگر ذمہ داران نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی۔
اور مطالبہ کیا کہ
واقعے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات فوری طور پر کرائی جائیں۔
ہراسگی میں ملوث عناصر اور طالبہ کو ذہنی اذیت دینے والے ذمہ داران کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی اور عبرتناک سزا دی جائے۔
تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ہو سکے۔
آخر میں قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ فہمیدہ لغاری کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
شعبہ اطلاعات و نشریات
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان
Malik Awais

15/01/2026

ملک معین الدین کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام بننے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے حافظ محمد عمر شیخ صاحب سرپرست اعلیٰ جمعیت علماء اسلام ملتان کی قیادت میں رانا محمد سعید (ضلعی سیکرٹری اطلاعات JUI ضلع ملتان) مولانا محمد یوسف مدنی (جنرل سیکرٹری JUI تحصیل سٹی وصدر ملتان) خواجہ محمد زاہد صدیقی موجود ہیں
جاری کردہ: محمد بن الہی بخش (اطلاعات JTI ضلع ملتان)

مبارکباد❣️
30/12/2025

مبارکباد❣️

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین کی وفد کے ہمراہ جامعہ خیرالمدارس میں ختم بخاری کے موقع پر شاہد رحیم مر...
28/12/2025

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین کی وفد کے ہمراہ جامعہ خیرالمدارس میں ختم بخاری کے موقع پر شاہد رحیم مروت صدر JTI گومل یونیورسٹی DIK اور ننیال بیٹنی ترجمان JTI گومل یونیورسٹی DIK سے ملاقات
ملاقات میں جماعتی امور پر تبادلہ خیال ہوا
محمد بن الہی بخش: ناظم اطلاعات جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان

جمعیت طلباء اسلام سٹی ملتان کا اجلاس عمیر اسلم جالندھری کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں جے ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر ملک م...
15/12/2025

جمعیت طلباء اسلام سٹی ملتان کا اجلاس عمیر اسلم جالندھری کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں جے ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین نے خصوصی شرکت کی

اجلاس میں جے ٹی آئی سٹی ملتان کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا

جے ٹی آئی سٹی ملتان کے زیر اہتمام کنونشن میں شاہین جمعیت محافظ ختم نبوت حافظ حمد اللہ شرکت کریں گے

کنونشن 18 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر رہائش گاہ ملک معین الدین محلہ پیر کالونی نمبر 2 میں منعقد ہوگا

جاری کردہ:
انس وسیم جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام سٹی ملتان

برائے رابطہ
General Secrtory JTI city Multan
03016068912

Malik Moeen Mubashir Siddique Khokhar Fahad Yaseen Umair Aslam Ahmad Aslam JTI Multan Official

جمعیت طلباء اسلام سٹی ملتان کے نو منتخب صدر عمیر اسلم اور جنرل سیکرٹری انس وسیم کی جانب سے JTI تحصیل ملتان کی مجلس عاملہ...
12/12/2025

جمعیت طلباء اسلام سٹی ملتان کے نو منتخب صدر عمیر اسلم اور جنرل سیکرٹری انس وسیم کی جانب سے JTI تحصیل ملتان کی مجلس عاملہ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا.
اللہ پاک تمام احباب کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے کی توفیق نصیب فرمائیں۔
والسلام: جمعیت طلباء اسلام سٹی ملتان
Umair Aslam

جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صدر ملک محمد اویس کی ملتان آمد جے ٹی آئی کے صدر ملک معین الدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور اس...
17/11/2025

جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صدر ملک محمد اویس کی ملتان آمد
جے ٹی آئی کے صدر ملک معین الدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور استقبال کیا
ملک اویس صاحب کو مرکزی صدر بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین کی وفد کے ہمراہ ندائے جمعیت رہنما جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان مولانا ...
17/11/2025

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین کی وفد کے ہمراہ ندائے جمعیت رہنما جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان مولانا حبیب الرحمن اکبر سے ملاقات
وفد نے مولانا حبیب الرحمن اکبر سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی
اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرمائیں

31/10/2025

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین کی نعمان حنیف ترگڑ (چیف ایگزیکٹو لاء اسٹوڈنٹس کمیشن پاکستان) اور ملک فاطق امام ڈوگر (جنرل سیکرٹری LSCP ملتان ایگزیکٹو) سے ملاقات

ملاقات میں یونیورسٹیز کے حوالے سے یونٹ سازی پر بھرپور مشاورت ہوئی
ملاقات میں JTI کے رہنماء ملک مبشر صدیق کھوکھر اور احمد اسلم بھی شریک

محمد بن الہی بخش: ناظم اطلاعات جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان

30/10/2025

MUBASHIR SIDDIQUE KHOKHAR
Voice President Jamiat Tulba E Islam District Multan

Punjab Bar Election Compain.
District Bar Association Multan

Mubashir Siddique Khokhar

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Multan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share