30/07/2026
National Students Movement Multan
، یونیورسٹی آف بنوں کے سابق صدر اور ایم فل کے طالب علم کفایت داوڑ کی میرانشاہ کینٹ میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کفایت داوڑ کو اس بنیاد پر حراست میں لیا گیا کہ ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک تھا، جبکہ وہ اپنے ایم فل کی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ اگر کسی شہری کو کسی قانونی مسئلے کا سامنا ہے تو اس سے قانون اور آئین کے مطابق شفاف اور منصفانہ طریقے سے نمٹا جانا چاہیے، تاکہ اس کی تعلیم اور بنیادی حقوق غیر ضروری طور پر متاثر نہ ہوں۔
ہم مطالبہ کتتی ہے کہ ان کی گرفتاری کی وجوہات واضح کی جائیں، اور اگر ان کے خلاف کوئی قابلِ گرفت قانونی بنیاد موجود نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔
تعلیم ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے، اور انصاف و شفافیت ہر شہری کا آئینی حق۔