12/06/2026
📢 اعلامیہ انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان
آج سیکرٹری جنرل انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان ذیشان پٹھان کی ہدایت پر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
🔹 میٹنگ میں بانی چیئرمین عمران خان کو رات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی اور اسے بنیادی انسانی و قانونی حقوق کے منافی قرار دیا گیا۔
🔹 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی تمام تحصیلوں کے نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیے جائیں گے تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
🔹 میٹنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کو یونین کونسل (UC) لیول تک وسعت دی جائے گی تاکہ نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی اور تنظیمی رابطوں کو مزید فعال بنایا جا سکے۔
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان نوجوانوں کی آواز کو مضبوط بنانے اور تنظیمی استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان
Zeeshan Khan ❤️