28/05/2026
سانحۂ ٹکر — پشتون تاریخ کا ایک المناک باب
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سانحۂ ٹکر کے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔
ٹکر کی سرزمین پر انگریز سامراج نے ظلم، جبر اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ عدم تشدد، امن اور قومی شعور کے علمبردار خدائی خدمتگاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 70 سے زائد بے گناہ پشتونوں کو شہید کیا گیا، مگر سامراج یہ نہ جان سکا کہ قوموں کی آزادی کی تحریکیں گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتیں۔
سانحۂ ٹکر اس بات کی گواہی ہے کہ پشتون قوم نے ہمیشہ اپنے وطن، اپنی شناخت اور اپنے حق کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ خدائی خدمتگار تحریک نے باچا خان بابا کی قیادت میں عدم تشدد، شعور، تعلیم اور امن کا راستہ اختیار کیا، لیکن سامراجی قوتوں نے اس پُرامن تحریک کو بھی خون میں نہلایا۔
آج بھی جب ہم ٹکر کے شہداء کو یاد کرتے ہیں تو یہ عہد دہراتے ہیں کہ ظلم، جبر، سامراجیت اور استحصالی قوتوں کے خلاف شعور، اتحاد اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
شہداء ٹکر کی قربانیاں پشتون قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت، حوصلے اور سیاسی شعور کی علامت رہیں گی۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان