کاروان رحمان بائیزی سب ڈویژن

کاروان رحمان بائیزی سب ڈویژن ہمارا منشور خدمت

نئے ڈپٹی کمشنر مہمند جناب کیپٹن بلال شاہد راؤ سے ملاقات!!کاروانِ رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ نے آج نئے ڈپٹی کمشنر مہمن...
15/07/2026

نئے ڈپٹی کمشنر مہمند جناب کیپٹن بلال شاہد راؤ سے ملاقات!!

کاروانِ رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ نے آج نئے ڈپٹی کمشنر مہمند جناب کیپٹن بلال شاہد راؤ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر حاجی اختر شاہ نے جناب کیپٹن بلال شاہد راؤ کو ضلع مہمند میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے اور چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع مہمند میں عوامی مسائل کے حل، بہتر انتظامی امور، شفاف طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر انداز میں کام کیا جائے گا۔

کاروانِ رحمان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ عوامی مفاد، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر مثبت اقدام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گی۔
منجانب: کاروانِ رحمان ضلع مہمند تحصیل بایزی

15/07/2026

کاروانِ رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ کا آل پارٹیز گرینڈ جرگہ سے خطاب!!

کاروانِ رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ نے آل پارٹیز گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی اضلاع پر عائد ناجائز اور جبر ٹیکس کو عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام پہلے ہی بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے ان پر مزید غیر منصفانہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام کے تحفظ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے تمام ناجائز ٹیکس فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

حاجی اختر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروانِ رحمان قبائلی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور عوامی مفاد کے ہر مسئلے پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

آل پارٹیز گرینڈ جرگہ
12/07/2026

آل پارٹیز گرینڈ جرگہ

آل پارٹیز گرینڈ جرگہ!!کاروانِ رحمان نے قبائلی اضلاع پر عائد ناجائز جبر ٹیکس کے خلاف منعقد ہونے والے آل پارٹیز گرینڈ جرگہ...
12/07/2026

آل پارٹیز گرینڈ جرگہ!!
کاروانِ رحمان نے قبائلی اضلاع پر عائد ناجائز جبر ٹیکس کے خلاف منعقد ہونے والے آل پارٹیز گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت اور اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

📅 تاریخ: 14 جولائی
📆 بروز: منگل
🕘 وقت: صبح 9:00 بجے
📍 مقام: غلنئی پریس کلب

کاروانِ رحمان کے تمام کارکنان، ذمہ داران اور عوام الناس سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم جرگہ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنے اجتماعی مسائل کے حل، عوامی حقوق کے تحفظ اور علاقے کے روشن مستقبل کے لیے اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد کا عملی مظاہرہ کیا جا سکے۔
منجانب:
ترجمان کاروانِ رحمان حاجی اختر شاہ

ظہرانہ!!سابقہ ممبر قومی اسمبلی ملک بلال الرحمان اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں حاجی منیر خان کوڈاخیل نے کل پرتکلف ظہرانے...
10/07/2026

ظہرانہ!!
سابقہ ممبر قومی اسمبلی ملک بلال الرحمان اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں حاجی منیر خان کوڈاخیل نے کل پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ظہرانے سے قبل تمام شرکاء نے انتہائی خوشگوار ماحول میں باہمی گپ شپ کی، علاقے کے مسائل، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر آپس کے بھائی چارے، محبت، اتفاق و یکجہتی اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
شرکاء نے حاجی منیر خان کوڈاخیل کی پرتپاک میزبانی اور خلوصِ نیت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

10/07/2026
10/07/2026

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ضلع مہمند کے پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
جس میں ہمارے دو پولیس نوجوان شہید ہوے ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہے اللہ تعالٰی ان کی شہادت قبول فرمائیں کارون رحمان کے تمام عہدیدار اس مشکل کی گھڑی میں شہد پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اللہ تعالٰی ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے

07/07/2026

جہانزیب خان مہمند

گورنرملاقات!!!!!!!!!!!!سابقہ ممبر قومی اسمبلی ضلع مہمند ملک بلال رحمان نے آج بروز بدھ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گورنر خیبرپخ...
01/07/2026

گورنرملاقات!!!!!!!!!!!!
سابقہ ممبر قومی اسمبلی ضلع مہمند ملک بلال رحمان نے آج بروز بدھ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ضلع مہمند میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور عوام کو درپیش دیگر مشکلات اور ان کے فوری حل کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع مہمند کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی صاحب کے ساتھ سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان کے قریبی تعلقات ہیں۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی قبائلی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔

( کاروانِ رحمان سوشل میڈیا ٹیم )

01/07/2026

#مشر

Senator Hilal Rehman
Senitor Hilal Rahman

Address

Alhaj Street
Mohmand
21406

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاروان رحمان بائیزی سب ڈویژن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share